اس بار تصویر ہی نہیں بلکہ اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا ۔۔ آخر ان کے ساتھ اب ایسا کیا ہوا کہ مداح بھی سوچ میں پڑگئے؟

image

اداکارہ سجل علی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں کبھی کوئی عالمی تقریب میں شرکت ہو یا پاکستانی کی نمائندگی، جاندار اداکاری ہو سُپر پرفارمنس کا ایوارڈ اپنے نام کرنا ہو، سجل ایک محنتی اداکارہ ہیں اور ہر میدان میں اپنا لوہا منوا لیتی ہیں۔ اداکارہ نے اچانک اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جبکہ یہ وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 9.4 ملین ہے۔ مگر اچانک سجل نے یہ اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا۔

اداکار نے سابقہ شوہر احد رضا میر سے طلاق کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی اور احد کی خوبصورت تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں لیکن اس مرتبہ نہ جانے ان کے ساتھ ایسا کیا معاملہ پیش آیا کہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی نوبت آن پہنچی۔ جبکہ ہم نے یہ دیکھا ہے کہ جب عالمی شوبز ستارے کوئی نیا پراجیکٹ کرنے والے ہوتے ہیں یا ان کی زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی آتی ہے تو وہ ایسا کرتے ہیں مگر پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی اداکارہ نے اپنا وہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہو جو مداحوں سے جوڑے رکھنے اور جزوی کمائی کا حصہ بھی ہو۔ البتہ یہ کہنا قبل از وقت ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہو رہے ہیں وہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شاید کوئی تکنیکی غلطی کی وجہ سے ایسا ہوا ۔۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow