اسلام میں 4 شادیوں کی اجازت ہے تو میں چاہوں گی کہ ۔۔ اقرار الحسن کی تیسری شادی کرنے پر ان کی دوسری اہلیہ نے کیا انکشاف کردیا؟

image

معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار نے اپنے شوہر اقرار الحسن کی تیسری شادی سے متعلق انٹرویو میں انکشاف کیا ہے۔

فرح اقرار سے نجی یوٹیوب چینل کے میزبان نے سوال کیا کہ اگر اقرار الحسن کا تیسری شادی کرنے کا ارادہ بن جائے تو کیا آپ انہیں اجازت دیں گی؟

جس پر فرح اقرار کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی مختلف انٹرویوز میں اپنے ویلاگز میں یہ بات بتا چکی ہوں کہ جب اللہ کی طرف سے اجازت ہے اور ہمارے ملکی قانون کے مطابق کسی بھی مرد کو چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے تو اس حساب سے اقرار کے پاس تیسری اور چوتھی کی گنجائش باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تیسری اور چوتھی شادی بھی کرسکتے ہیں مجھے کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہے۔ بعد ازاں میزبان کا فرح اقرار سے کہنا تھا کہ اقرار بھائی نے مجھ سے یہ سوال کرنے کو کہا تھا تاکہ آپ کا ردعمل وہ خود جان سکیں۔

خیال رہے سید اقرار الحسن کی فرح سے شادی سال 2012 میں ہوئی تھی اور یہ شادی اقرار الحسن نے راز رکھی تھی۔ جبکہ ان کی پہلی شادی ٹی وی اینکر قراۃ العین سے سال 2006 میں ہوئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow