میں کیوں رمضان کے روزے رکھوں؟ بھارتی اداکار رمضان کے روزے رکھنے کے سوال پر بھاگنے لگے، ویڈیو وائرل

image

رمضان کے آتے ہی جہاں ہر مسلمان روزے رکھتا ہے، وہیں مشہور اداکار بھی سب روزے رکھتے ہیں، لیکن وائرل ضرور ہو جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور بھارتی اداکاروں سے جب میڈیا نے رمضان کے روزوں سے متعلق سوال کیا تو ان کا جواب سب کو حیران کر رہا تھا۔

مشہور اداکارہ کرینہ کپور سے جب صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ رمضان کے روزے رکھیں گی؟ اس پر کرینہ نے جواب دیا کہ نہیں میں 24 گھنٹے کھانا کھاتی ہوںِ، اس سب میں کرینہ کے تاثرات نے بھی سب کو حیران کیا۔

بھارتی اداکارہ حنا خان سے بھی صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کے شوہر بھی روزے رکھتے ہیں؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ نہیں بالکل بھی نہیں رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ایک ایسی ہی اداکارہ دپیکا کاکڑ نے اسلام قبول کرنے کے بعد رمضان کے لیے بھی خوب تیاریاں کیں، اپنا ڈائٹ پروگرام بھی تیار کیا اور شوہر کے لیے بھی لوازمات کے بارے میں پوچھا۔

دوسری جانب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان سے جب رمضان سے متعلق سوال ہوا تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے گاڑی کا دروازہ ہی بند کر دیا۔

شاہ رخ خان سے جب روزہ رکھنے سے متعلق سوال ہوا تو پہلے تو اداکار چپ ہو گئے لیکن پھر بولے کہ کافی سارے رکھے ہیں مگر ایک دو رہ گئے کیونکہ مجھے درد ہوتا ہے انجری میں، اس لیے دوائی لینی پڑتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow