مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق مداح سب کچھ جاننا چاہتے ہیں، لیکن تو ایسے ہوتے ہیں جو کہ اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب کی توج خوب سمیٹ لیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مشہور اداکار نعماز اعجاز کا آبائی گھر آج بھی سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، کیونکہ یہ گھر آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے، جبکہ اس گھر کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اسی گھر میں ان کی شادی بھی ہوئی تھی۔
اداکار کا یہ گھر اس لیے بھی اہمیت اس لیے بھی ہے کیونکہ اسی گھر میں وہ پیدا ہوئے، اور اسی گھر میں نعمان اعجاز کا بچپن گزرا تھا۔
90 کی دہائی میں ان کے مقبول ڈرامے جہاں سب کی توجہ حاصل کر رہے تھے وہیں ان کا گھر اور ان کے اہل محلہ سے روابط بھی سب کو حیران کر رہے تھے، کیونکہ کا خوش اخلاش رویہ سب کو بھا رہا تھا۔
اچھرا کے علاقے میں موجود ان کا گھر ایک عام سی گلی میں موجود ہے، جبکہ گھر کا بیرونی انداز بھی عام گھروں جیسا ہے، 10 مرلہ سنگل اسٹوری گھر آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔ نعمان کے گھر کے کچھ فاصلے پر ہی گلوکارہ ریشما کا گھر بھی موجود ہے۔
شادی کے بعد تک بھی ان کی اہلیہ اور وہ اسی گھر میں مقیم رہے، ان کے بچے بھی اسی گھر میں گزار چکے ہیں۔
نعمان اعجاز اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ یہاں رک چکے ہیں، جبکہ ان کے ہمسائے بتاتے ہیں کہ نعمان اعجاز پتنگ بازی کے شوقین تھے، دوستوں والا ماحول بن جاتا تھا، ان کا ملنا جلنا اور اخلاق بہت اچھے ہیں، جب وہ اسٹار نہیں تھے تب ہی ویسے تھے اور اسٹار بننے کے بعد بھی ایک جیسے ہی تھے۔