ندا یاسر کی حالیہ وائرل ویڈیو تو سب ہی کو یاد ہوگی جس میں انہوں نے 92 کے ورلڈ کپ کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ کب ہوا تھا۔
مگر اب 'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو ندا یاسر کی ایک ویڈیو دکھائیں گے جس میں یاسر حسین نے انہیں ٹرال کیا ہے۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں اشنا شاہ کی شادی کی تقریب میں شوبز اداکاروں نے شرکت کی جس میں ندا یاسر بھی مدعو ہوئی تھیں۔
ندا کے شوہر یاسر نواز سیلفی ویڈیو بناتے ہیں جس میں یاسر حسین، اقراء عزیزاور ندا یاسر شامل ہوتی ہیں۔ یاسر نواز سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ویڈیو ہے جس میں یاسر حسین ہیں اور یہ یاسر نواز ہیں پھر اقرا عزیز اپنا نام لیتی ہیں اور ندا یاسر کا تعارف کرواتی ہیں۔
جس کےبعد یاسر حسین سیلفی ویڈیو میں ندا یاسر کا مذاق اڑاتے ہوئےکہتے ہیں کہ اور یہ ٩٢ کا ورلڈ کپ چل رہا ہے جس پر ندا یاسر سمیت ان کے شوہر اور اقرا عزیز بھی ہنس دیتی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔