“میری ماں نے مجھے نمک روٹی کھا کر جینے کا طریقہ سکھایا ہے۔ میری ماں آج بھی 8 گھنٹے کھیتوں میں کام کرتی ہیں۔ میں غریب خاندان سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ سیاست دانوں اور بیوروکریٹسس کے خاندان میں پیدا ہوئی ہوں لیکن ماں اسکول میں پڑھاتی تھیں۔ انھوں نے ہماری تربیت سادگی پر کی“
یہ کہنا ہے بالی وڈ کی منہ پھٹ اور کسی حد تک متنازع اداکارہ کنگنا رناوٹ کا۔ کنگنا نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی کھیتوں میں کام کرتے ہوئے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ “لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں مغرور ہوں اور تکبر کرتی ہوں جبکہ میں ان میں سے نہیں ہوں جنھیں اداکاری نے امیر کیا ہو۔ میری والدہ کو پسند نہیں کہ میں باہر کا کھانا کھاؤں اس لئے مجھے بھی یہ چیزیں نہیں پسند۔ میں بیرون ملک جا کر خوشی سے پاگل نہیں ہوتی۔ نہ میں ان میں سے ہوں جو چند پیسوں کے لئے آئٹم نمبر کرتی ہیں اور شادیوں میں ڈانس کرتے ہیں۔
ماں آج بھی کھیتوں میں کام کرتی ہیں تو
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی فلم بنانے کے لئے ایک ایک پیسہ داؤ پر لگا دیتی ہیں تو کوئی بتائے یہ تکبر ہے یا ایمانداری؟ کنگنا کہتی ہیں کہ جب وہ آج بھی اپنی ماں کو سب کچھ ہونے کے باوجود کھیتوں میں کام کرتے اور محنت کرتے دیکھتی ہیں تو انھیں لگتا ہے کہ ان کے پاس دنیا کی ہر خوشی موجود ہے۔