کام سے وقت نکال کر نماز بھی پڑھتی ہیں ۔۔ ڈرامے کے سیٹ پر اداکارہ صرحا اصغر کی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ نماز پڑھنے کی تصویر نے مداحوں کے دل چھو لیے

image

شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ صرحا اصغر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ نماز پڑھ رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں صرحا اصغر کی وائرل تصویر کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔

صرحا اصغر کی ڈرامے کے سیٹ سے نماز ادا کرنے کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر لوگ ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

صرحا اصغر کی یہ تصویر سوشل میڈیا پیچ ایف ایچ ایم پر شئیر کی گئی ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ہماری پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر، نوشین اور نشا آپا کو سیٹ پر آیات پڑھنے اور نماز پڑھنے کے لیے وقت نکال کر دیکھنے کا ایسا خوشگوار منظر۔

اداکارہ کے ہمراہ دوسری اداکارہ بھی سیٹ پر موجود ہیں جو نماز پڑھ رہی ہیں۔ انڈسٹری میں صرحا اصغر کے علاوہ بھی کئی اداکار موجود ہیں جو اپنے کام کے ساتھ ساتھ نماز پڑھنے کو بھی فوقیت دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اداکاراؤں کے سیٹ پر نماز پڑھنے کو پسند کر رہے ہیں۔ ان کا یہی کہنا ہے کہ ہر انسان کو اپنے رب کے سامنے پیش ہونے کی تیار تو کرنی ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow