ہجڑے کیوں بن گئے اس سے ہمارے بچے ۔۔ ڈرامہ سرِ راہ میں منیب بٹ کے کردار پر ماریہ بٹ اور لوگوں کی شدید تنقید

image

نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’سرِ راہ‘ لوگوں میں پسند کیا جا رہا ہے جس کی کہانی اداکار منیب بٹ کے گرد گھوم رہی ہے جس میں انہوں نے ٹرانسجینڈر کا کردار نبھایا ہے۔ ڈرامے کو جہاں پسند کرنے والے موجود ہیں وہیں یہ ڈرامہ بہت سے افراد کی تنقید کا نشانہ بھی بن رہا ہے۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کے اس شوبز آرٹیکل میں آپ کو اس ڈرامے میں تنقید کرنے سے متعلق بتائیں گے۔

سرِ راہ میں منیب بٹ، صبا قمر، حریم فاروق، صبور علی، سنیتا مارشل ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

مذکورہ ڈرامے کا سین سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں والد کا کردار نبھانے والے (نبیل ظفر) اپنے بیٹے سارنگ (منیب بٹ) سے گفتگوکرتے ہیں کہ اسے کس طرح آگے چل کر اپنی زندگی گزارنی ہے۔

وائرل ہونے والے ڈرامائی سین میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اپنے بیٹے سے مخاطب ہوکر کہتا ہے کہ ایک بات بتاؤ میں ہمیشہ آپ سے کہتا ہوں کہ آپ بہت خاص ہو جس پر بیتا کہتا ہے کہ جی پاپا۔ پھر باپ پوچھتا ہے کہ آپ کو پتہ ہے یہ بات میں آپ سے کیوں کہتا ہوں جس پر بیٹا کہتا ہے کہ کیوں کہتے ہیں پاپا؟

پھر باپ اپنے بیٹے سے کہتا ہے کہ میں یہ بات اس لیے کہتا ہوں کیونکہ جیسے جیسے آپ بڑے ہو گے ویسے ہی آپ کی مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ کبھی آپ کا دل چاہے گا کہ پاپا ک طرح کپڑے پہنو، باتیں کرو اور مرد بن کر رہو میری طرح آفس جاؤ اور خوب پیسہ کماؤ۔

اور پھر کبھی یہ بھی دل چاہے گا کہ آپ امی کی طرح رنگ برنگے کپڑے پہنو اور بہت سارا میک اپ کرو لیکن بیٹا یہ دونوں باتیں بری نہیں ہیں بیٹا۔ آپ جیسے بھی رہناچاہو گے میرے بیٹے ہی رہو گے اور پاپا آپ سے ہمیشہ پیار کرتے رہیں گے۔ یہ فیصلہ آپ نے بڑے ہونے کے بعد کرنا ہے کہ آپ نے کیسے رہنا ہے۔

سر راہ کے اس ڈرامائی سین پر معروف کپڑوں کے برانڈ کی سربراہ ماریہ بی نے تنقید کی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس طرح آپ اپنے پیارے کو بیچتے ہیں؟ شاباش، پاکستان۔ تو یہ بچہ انٹرسیکس ہے؟ اور شریعت پر عمل کرنے اور مرد یا عورت بننے کے لیے اصلاحی مدد حاصل کرنے کے بجائے، اس کے والد اسے خواجہ سراؤں کی طرح صنفی سیال بننے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا تو کیا اپ پاکستانیو جاگو گے؟ کیا ایجنڈا ابھی تک واضح نہیں ہوا؟ لعنت ان تمام لوگوں پر جنہوں نے اپنی جانیں بیچ دیں اور ہمارے بچوں کی تباہی میں حصہ ڈالا۔

ماریہ بٹ اداکار منیب بٹ کے اس کردار کے خلاف اپنی اواز بلند کر رہی ہیں اور ان کا یہی کہنا ہے کہ اس ڈرامے سے لوگوں کو غلط پیغام موصول ہو رہا ہے۔

بہت سے صارفین نے بھی منیب بٹ کے ٹرانس جینڈر کے کردار نبھانے پر تنقید کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow