فلم چھوڑ کر آؤ ورنہ طلاق ۔۔ حمیمہ ملک اپنی طلاق سے متعلق پہلی بار کھل کر انکشاف کرتے ہوئے رو پڑیں، دیکھیے

image

پاکستان شوبز کا بڑا نام حمیمہ ملک کی زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے اور انہوں نے حال ہی میں اپنی طلاق سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو حمیمہ ملک کے ساتھ پیش آنے والے طلاق کے معاملے سے متعلق حیران کن تفصیل بتائیں گے۔

حمیمہ ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے کم عمر میں طلاق سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ دو سال سے تعلق میں تھیں جس کے باعث انہوں نے ڈراموں میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

یہی وجہ تھی کہ حمیمہ ملک کئی عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب تھیں اور نہ ہی انہیں کسی ایوارڈ شو کی تقریب میں دیکھا گیا۔ حمیمہ ملک اپنے انٹرویو کے دوران پرانی باتوں کے بیان کرتے ہوئے روئیں کیونکہ وہ تلخ یادیں انہیں تکلیف پہنچا رہی تھیں۔

تاہم اب انہوں نے خود ہی بتایا ہے کہ وہ 2021 تک اسکرین سے کسی سے تعلقات کی وجہ سے دور تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی انتہائی کم عمری یعنی 18 سال کی عمر میں ہوچکی تھی لیکن پھر دو سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی پہلی فلم بول کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران مجھے طلاق کی کال موصول ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ فون پر ان سے کہا گیا کہ فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر آجائیں یا پھر طلاق لے لیں۔

حمیمہ ملک نے اپنے سابق شوہر شمعون عباسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کا اور میرا سفر بس 2 سال کا تھا۔

حمیمہ ملک نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد انہیں والدہ نے اینٹی بائیوٹک گولیاں آگمنٹن کھانے کا کہا اور انہوں نے والدہ کے کہنے پر تین ماہ تک وہ گولیاں کھاتی رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow