اداکار گووندا کا شمار بھارت کے مقبول ترین اور کامیڈی کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے، تاہم اب وہ ایک طرف کے ہو کر رہ گئے ہیں، کیونکہ فلمیں بھی نہیں مل رہی ہیں اور کام بھی ٹھپ ہو گیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی کے مشکل وقت کے بارے میں بتائیں گے۔
اپنے دلچسپ انداز، کامیڈی اور تاثرات کی وجہ سے بالی ووڈ پر ایک عرصے تک راج کرنے والے اداکار پر کچھ ایسا وقت بھی گزرا جب وہ بالکل مایوس ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرٹنر فلم کے اداکاروں کے مابین کچھ ایسا ہوا جو کہ دونوں کے درمیان دوریوں کی وجہ بنا۔
سلمان خان اور گووندا ایک وقت تھا جب فلموں میں ساتھ آیا کرتے تھے لیکن پھر اولاد کی وجہ سے گووندا اور سلمان میں دوریاں پیدا ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فلم دبنگ میں گووندا کی خواہش تھی کہ وہ ان کی بیٹی ٹینا آہوجا کو کاسٹ کر لیں، یعنی سلمان کے مدمقابل گووندا کی بیٹی ہوں۔
تاہم سلمان خان نے اس آفر کو ٹھکراتے ہوئے شتروگن سنہا کی بیٹی سناکشی سنہا کو یہ کردار دلا دیا، جس کے بعد سے دونوں اداکاروں کے مابین دوریاں بڑھنا شروع ہوئیں۔
ایک موقع پر گووندا کا کہنا تھا کہ اب میں سلمان خان کے کیمپ میں نہیں رہوں گا، جبکہ شکوہ کرتے ہوئے یہ تک کہہ دیا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ تم سلمان خان کے سامنے مت آیا کرو۔ مجھے اب سلمان سے کوئی امید نہیں ہے۔
دوسری جانب گووندا اس مشکل وقت کو بھی یاد کر کے رو جاتے ہیں، جب ان کے پاس کھانے کو پیسے نہیں ہوتے تھے، گھر کا راشن لانے کے لیے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے، تو والدہ رو جاتی تھیں، ایسے میں والدہ کو روتا دیکھ خود گووندا بھی رونے لگ جاتے تھے۔