مجھے دل کا دورہ پڑگیا اور اچانک دل بند ہوگیا ۔۔ بھارتی اداکارہ سشمیتا سین اب کس حال میں ہیں؟ مداحوں نے دعائیں کرنا شروع کردیں

image

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑگیا جس کے باعث وہ دہلی کے مقامی ہسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔ اداکارہ کو ماضی میں ہارمونل پرابلم بھی رہ چکی ہے جس کی وجہ سے ان کے بال جھڑنے شروع ہوگئے تھے۔ کچھ روز قبل اچانک سشمیتا کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ابتدائی ضروری طبی امداد کے بعد معلوم ہوا کہ اداکارہ کو دل کا دورہ پڑگیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جب یہ خبر میڈیا پر بتائی گئی تو مداحوں نے دعائیں کرنی شروع کردیں۔

کچھ دیر قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ: " چھ روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا، اب ان کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ آپ کا دل بہت بڑا ہے۔ وقت پر مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ یہ پوسٹ صرف اس لیے ہے کہ اپنے چاہنے والوں کو بتا سکوں کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور میں زندگی گزارنے کے لیے تیار ہوں۔ "

سشمیتا سین نے اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کی اور ساتھ یہ بھی لکھا کہ میرے والد کہتے ہیں: " اپنے دل کو پرسکون رکھیں اور خوش رہیں، یہ بھی ضرورت پڑنے پر آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا"۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow