سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق ایسی کئی معلومات ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مشہور اداکار نانا پاٹیکر کا شمار بھارت کے ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اگرچہ لیڈنگ رول تو حاصل نہ کیا مگر سائڈ رول میں بھی اپنی اہمیت خوب سمیٹ لی۔
نانا پاٹیکر نے نہ صرف بالی ووڈ فلموں میں سنجیدہ کردار نبھایا بلکہ کامیڈی کے میدان میں بھی خوب اہمیت حاصل کر لی ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا میمز میں بھی انہیں خوب شامل کیا جا رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اداکار کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جو کہ اسلام کے حوالے سے مثبت سوچ رکھتے ہیں۔
دوسری جانب ان کی نجی زندگی بھی سب کی توجہ خوب حاصل کر رہی ہے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اب وہ تنہا زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔
نانا پاٹیکر نے نیل کانتی پاٹیکر سے پسند کی شادی کی تھی، لیکن دونوں کی پہلی ملاقات تو منفرد تھی ہی لیکن دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اہلیہ بینک میں کام کرتی تھیں جبکہ خود نانا پاٹیکر چھوٹا موٹا کام کیا کرتے تھے۔
ایسے میں ان کی تنخواہ محض 750 ماہانہ ہوتی تھی، جبکہ ان کی اہلیہ کی ڈھائی ہزار ہوا کرتی تھی، اب ظاہر ہے، اُس دور یہ تنخواہ بھی ہزاروں میں ہوتی تھی۔
اہلیہ کا کہنا تھا کہ کچھ بھی کرو، مگر مجھے تم پر یقین ہے، کہ تم ایک نا ایک دن ضرور زیادہ پیسے کماؤ گے، دونوں کے درمیان سمجھوتہ اور پیار تو تھا ہی لیکن نجی زندگی میں ایک وقت ضرور ایسا آتا ہے، جو کہ امتحان ثابت ہوتا ہے۔
شاید یہی امتحان دونوں پاس نہ کر سکے، تب ہی 27 سالہ شادی کا یہ دور طلاق پر آ کر اختتام پذیر ہوا، لیکن اس سب میں ان کا ایک بیٹا ملہار پاٹیکر پیدا ہو گئے تھے۔
ملہار پاٹیکر خود بھی فلم انڈسٹری سے وابسطہ ہیں، جبکہ وہ وقت جب والد کا انتقال ہوا تو خود کو تو سنبھال ہی لیا، مگر جب ساتھی اداکارہ نے ان پر ہراسانی کا الزام عائد کیا، ان کے بیٹے ملہار ان کے دفاع میں آگئے آئے تھے۔
جس کے بعد دونوں کی محبت اور دوستی مزید گہری ہو گئی تھی، یہی وہ وقت تھا جب نانا پاٹیکر کو اس بات پر فخر ہوا کہ سچ میں ان کا سہارا ان کی اولاد ان کے ساتھ ہے۔