مشہور اداکار فیصل قریشی کے ساتھ ہوا ایک افسوسناک واقعہ جب ایک نوجوان نے ان کے ہاتھ سے مہنگا ترین آئی فون لے کر زمین پر پھینک دیا۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو فیصل قریشی اور اس شریر نوجوان سے متعلق بتانے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ فیصل قریشی ایک موبائل کی دوکان پر نیا آئی فون خریدنے گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار دوکاندار سے موبائل کے بھاؤ تاؤ میں مصروف ہیں کہ ایک تھری پیس سوٹ میں نوجوان دوکان میں داخل ہو کر ان کے پاس آیا۔
نوجوان ان کے پاس آکر کہا کہ فیصل قریشی زم زم الیکٹرانکس پر آئے ہیں اور پھر فیصل کے ہاتھ سے آئی فون لے کر فرش پر پھینک دیا جس کے بعد وہ غصے میں آگئے۔
نوجوان کہتا ہے کہ آپ کی شخصیت پر یہ موبائل سوٹ نہیں کر رہا۔ جس پر فیصل قریشی غصے میں آکر کہتے ہیں کہ یہ کیا طریقہ ہے آپ نے فون کیوں اٹھا کر پھینک دیا؟
مذکورہ نوجوان دوبارہ اسی آئی فون کا اٹھا کر زمین پر پھینک دیتا ہے۔ اس کا یہی کہنا ہے کہ فیصل اتنے بڑے اداکار ہیں اور آئی فون 13 پرو میکس استعمال کر رہے ہیں جو آپ کی شخصیت پر جچ نہیں رہا ہے۔
لیکن اس ویڈیو کی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ دراصل یہ ویڈیو خاص طور پر موبائل شاپ کی برانڈنگ کے لیے بنائی گئی ہے۔ جو 2 نوجوان اس ویڈیو میں موجود ہیں دراصل یہ دونوں موبائل شاپ کے مالک ہیں جس کا نام زم زم الیکٹرانک ہے جس کا انسٹاگرام پر پیج بھی موجود ہے۔