گھر انسان کیلئےایک جنت ہوتی ہے اور وہاں وہ خوب آرام اور فیملی کے ہنستا کھیلتا ہے مگر اسی میں جب کوئی چور یا انجان آدم گھس آئے تو انسان کی جان کو خطرہ ہوتا ہے اور پھر پریشانی بھی بے انتہا ہوتی ہے۔
ایسا ہی کچھ مشہور بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ بھی ہوا ۔ ان کے گھر 2 افراد اچانک سے بیرونی دیوار پھلانگ کر داخل ہو گئے۔
اس وقت شاہ رخ خان گھر پر آرام کر رہے تھے کیونکہ وہ اپنے کام سے تھکے ہارے واپس آئے تھے، تو یوں جلد سونے چلے گئے ۔لیکن یہ واقعہ صبح 4 بجے کا ہے تاہم اس وقت کنگ خان گھر پر نہیں تھے۔ ان دونوں افراد کو سیوکیرٹی گارڈز نے گھر "منت ہاؤس" کے احاطے سے پکڑا اور علاقائی پولیس کے حوالے کر دیا۔
مزید یہ کہ اب پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد کا تعلق گجرات سے تھا اور یہ شاہ رخ خان کے مداح تھے جو ان سے ملنا چاہتے تھے بہرحال اب اندونوں پر مختلف دفعات لگا کر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ یہی نہیں اب ان سے مزید پوچھ گچھ جا ری ہے اور ان کے اہلخانہ سے بھی گجرات رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔