اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین معروف اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باصلاحیت ہدایت کار بھی ہیں جو اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتے ہیں۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے شوبز آرٹیکل میں آپ کو یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز سے متعلق دلچسپ باتیں بتانے جا رہے ہیں۔
یاسر حسین نے حال ہی میں مشہور یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کئے۔ یاسر حسین نے کہا کہ میں نے ١٦ سال کی عمر سے تھیٹر کرنا شروع کیا، میں نے لگاتار تھیٹر کئے۔
ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں اور دنیا بھی جانتی ہے کہ ان کی اہلیہ اقرا مجھ سے زیادہ مشہور ہیں۔ اقرا نے کل 15 ڈرامے کیے ہیں اور میں نے صرف 4 ڈرامے۔ان کا کہنا تھا کہ اب ہم دونوں نے کام کرنا کم کردیا ہے۔
پوڈ کاسٹ کے میزبان نادر علی نے یاسر حسین سے سوال کیا کہ جیسا کہ سب نے سنا تھا کہ دانش تیمور اپنی اہلیہ سے پیسے نہیں لیتے تو آپ بھی ایسا کرتے ہیں جس پر یاسر حسین نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں تو یہ کہوں گا کہ اقرا مجھے اپنے پیسوں کو ہاتھ بھی نہیں لگانے دیتی ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے ایک کہاوت سنی ہے وہ یہ کہ میرے پیسے تو میرے ہیں تمھارے پیسے بھی میرے ہی ہیں۔
یاسر کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات سچ ہے کہ اقرا اپنے پیسے محفوظ رکھتی ہے۔ میں اقرا کو مہنگا پرس یا جیولری دے دوں مگر وہ مجھے سے کبھی نہیں مانگتی۔
یاسر حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اقرا نے مجھے سونے کی انگوٹھی دی ہے لیکن میں اسے ہیرے کی انگوٹھی لے کر دی تھی۔