“کیا آپ یہاں لوگوں کو بے عزت کرنے کے لئے بلاتے ہیں؟ یقین نہیں آتا کہ کسی شخصیت کو بلا کر ایسے سوال بھی پوچھے جاسکتے ہیں۔ اگر سمیع خان ناکام ہوتے تو آپ کے شو میں مہمان نہ ہوتے“
یہ الفاظ ہیں مشہور اداکاروں کے جو اداکار سمیع خان سے فہد مصطفیٰ کے شو میں ہونے والی بدتمیزی پر متحد ہو کر بھڑک اٹھے ہیں۔ سمیع خان کے ساتھ اس شو میں کیا ہوا؟ دیکھیں اس ویڈیو کلپ میں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فہد مصطفیٰ بیٹھے ہوئے ہیں اور ایک کامیڈین، اداکار سمیع خان سے ان کی فلموں میں ناکامی کی وجہ پوچھ رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ وہ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ اداکار سمیع خان کو ہیرو کے طور پر نہیں بلکہ ہیرو کا بھائی یا دوست آنا چاہیے تاکہ فلم کامیاب ہوجائے۔ سمیع خان بظاہر اس بات پر ہنستے نظر آتے ہیں۔
“کیا آپ یہاں لوگوں کو بے عزت کرنے کے لئے بلاتے ہیں؟ یقین نہیں آتا کہ کسی شخصیت کو بلا کر ایسے سوال بھی پوچھے جاسکتے ہیں۔ اگر سمیع خان ناکام ہوتے تو آپ کے شو میں مہمان نہ ہوتے“
شوبز شخصیات میں ارمینہ خان، غنیٰ علی، عائشہ عمر،سعدیہ خان سمیت منیب بٹ اور عائشہ خان نے کامیڈین کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی سیلبیریٹی سے اس انداز میں بات کرنے کو مذاق کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ سمیع خان نہ صرف ایک اچھے اداکار ہیں بلکہ بہترین انسان بھی ہیں۔
البتہ سمیع خان نے اس موقع پر صرف ایک آیت شئیر کر کے تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔