پہلی اولاد کی میت ہاتھوں میں تھی اور ۔۔ نانا پاٹیکر کی زندگی کا واقعہ، جس نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیران کر ہی دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور اداکار سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

نانا پاٹیکر کا شمار بھی بھارت کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، لیکن ہر شخص پر ایسا وقت ضرور آتا ہے، جب اس کی آنکھوں سے بھی آنسو نکلنے لگ ہی جاتے ہیں۔

ایسا کچھ بھی نانا پاٹیکر کے ساتھ ہوا، جس کے بعد اداکار نے نہ صرف خود کو سنبھالا بلکہ مزید ابھر کر سامنے آئے۔

نانا پاٹیکر اپنے والدین سے بے حد پیار کرتے تھے، لیکن والد کے انتقال کو ابھی کچھ ہی عرصہ ہوا تھا کہ ان کا پہلا بیٹا بھی اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔ اس کی میت ہاتھوں میں لے جا کر آخری رسومات ادا کرنا آسان نہ تھا۔

اولاد کی خوشی اور اس کا غم کسی بھی والد کے لیے ایسا لمحہ ہوتا ہے، جو کہ ناقابل بیان ہوتا ہے۔ والدہ تو پھر اس کا اظہار کر دیتی ہے، لیکن ایک والد اندر ہی اندر گھٹ گھٹ کر سب کچھ خود سہتا رہتا ہے۔

بیٹے کے انتقال کے بعد نانا پاٹیکر خاموش طبیعت کے مالک ہو گئے تھے، لیکن ان کی والدہ نے بیٹے کو تنہا نہیں چھوڑا، ہر لمحہ بیٹے کو سپورٹ کرتی دکھائی دیں۔

لیکن 2019 میں اداکار کی والدہ بھی 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، صورتحال اس وقت بدل گئی تھی، کیونکہ یہ پہلا لمحہ نہیں تھا جب وہ تنہا محسوس کر رہے تھے، کیونکہ نانا پاٹیکر 6 بہن بھائی تھے۔

لیکن آخری میں پانچ بہن بھائیوں کے انتقال کے بعد اب صرف نانا پاٹیکر زندہ ہیں، جبکہ دوسری جانب نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے والد کا ساتھ نہی چھوڑا۔

یہاں تک کہ جب والد پر ساتھی اداکارہ نے الزامات عائد کیے، تو اس وقت بھی والد کے دفاع میں بیٹا ہی سامنے آیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں اور محبت کافی گہری ہو گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow