ٹک ٹاک پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ایپ بن چکی ہے، لاکھوں پاکستانی روزانہ ٹک ٹاک دیکھتے اور استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں لاتعداد ٹک ٹاکرز اپنے لاکھوں مداحوں کی وجہ سے اسٹارز بن چکے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ 2023 میں پاکستان کے ٹاپ 10 ٹک ٹاکرز کون ہیں۔
10۔ توقیر احمد
پھوللوکے نام سے مشہور توقیر احمدکم تعلیم کے باوجود اپنی دلچسپ ویڈیوز کی وجہ سے کئی نامور ٹک ٹاکرز کو پیچھے دھکیل کر 10 ویں پوزیشن حاصل کرچکے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 9 اعشاریہ 7 ملین ہے جس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
9۔ ملک عثمان عاصم
فیمس مولوی کے نام سے ٹک ٹاک پر مشہور ملک عثمان عاصم اپنے 10 اعشاریہ 9 ملین فالوورز کی وجہ سے ٹاپ ٹین کا حصہ ہیں اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں۔
8۔ اریقہ حق
ٹک ٹاک اسٹار اریقہ حق اپنے 10اعشاریہ 9 ملین فالوورز کے ساتھ ٹاپ 10 میں 8 ویں پوزیشن حاصل کرچکی ہیں، کراچی کی اریقہ حق کی ویڈیو کراچی کے ٹاک ٹاکرز میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔
7۔ مہک ملک
مہک ملک ٹک ٹاک پر مقبول ہونے کے بعد اپنی ویڈیوز کی وجہ سے اب تک 11 اعشاریہ 3 ملین کے قریب فالوورز بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ نوجوان اسٹیج اداکارہ اور ڈانسر مہک ملک کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
6۔ ڈولی
اپنے فیشن آئیکون کے حوالے سے مشہور نوشین سید عرف ڈولی کے ٹک ٹاک پر 13اعشاریہ 3 ملین فالوورز ہیں۔ ڈولی ٹک ٹاک کے علاوہ یو ٹیوب اور انسٹاگرام پر بھی مقبول ہیں۔
5۔ علی خان حیدرآبادی
علی خان حیدرآبادی ایک مشہور ٹک ٹاکر اور اداکار ہیں جو اپنے سرخ چشمے اور ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں۔ 23 سالہ نوجوان اب تک 15 اعشاریہ 1 ملین فالوورز بناچکے ہیں۔
4۔ علیشبہ انجم
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن علیشبا انجم نے بھی اپنے 15اعشاریہ 4 ملین فالوورز کے ساتھ پاکستان میں ٹاپ ٹک ٹاکرز کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے اور اپنی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے چوتھی پوزیشن پر آچکی ہیں۔
3۔ ذوالقرنین سکندر
ٹک ٹاک پر اپنی دلچسپ ویڈیوز کے لیے مشہور ذوالقرنین سکندر 15اعشاریہ 4 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، گجرات سے تعلق رکھنے والے اس 22 سالہ نوجوان بلاگر اور اداکار کو اس کے پیروکار اس کے مضبوط تاثرات کی وجہ سے سراہتے ہیں اور یقیناً شوبز میں اس کا مستقبل روشن ہے۔
2۔کنول آفتاب
ٹاپ ٹک ٹاکرز میں 17اعشاریہ 1 ملین فالوورز کے ساتھ کنول آفتاب کا دوسرا نمبر ہے، وہ چوہدری ذوالقرنین کی اہلیہ ہیں جو ایک اور مشہور پاکستانی ٹِک ٹاکر ہیں۔ کنول نے بی ایس ماس کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کی اور کئی آن لائن برانڈز کے ساتھ اداکاری اور ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔
1۔ جنت مرزا
22 سالہ جنت مرزا اس فہرست میں سرفہرست ہیں اور اپنے 21اعشاریہ 2 ملین فالوورز کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔ اپنے شاندار انداز اور ڈریسنگ کی وجہ سے مقبول جنت کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ اس پلیٹ فارم پر باقاعدگی سے ویڈیوز اپ لوڈ کرتی ہے۔