ڈیڑھ لاکھ کا لیمپ، 15 ہزار کا کوڑے دان اور ۔۔ شاہ رخ اہلیہ گوری کی چیزوں کی حیران کن قیمتیں

image

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے اسٹور پر چیزوں کی قیمتوں نے سوشل میڈیا صارفین کو بھڑکا دیا، 5 سو روپے کا کوڑے دان 15 ہزار میں بیچنے پر سوشل میڈیا صارفین نے گوری خان کو نشانے پر رکھ لیا۔

گوری خان بھارت کی مشہور ترین انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور کئی بالی ووڈ ستاروں کے علاوہ ہالی ووڈ کی نامور شخصیات کے گھر بھی سجاچکی ہیں، گوری خان نے باندرا کے ایک میکسیکن ریستوران، گوا کے ایک ہوٹل کے علاوہ دہلی میں ایک لگژری بار کی ڈیکوریشن میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

بھارت کے رئیس افراد میں گوری خان کے ڈیزائن کردہ فرنیچر، نودرات اور قالین و دیگر اشیاء اس وقت بے حد مقبول ہیں، حال ہی میں سوشل میڈیا پر گوری خان کے اسٹور پر فروخت ہونے والے کوڑے دان کی تصویر وائرل ہوئی۔سوشل میڈیا صارفین 500 روپے کے کوڑے دان کی 15000 قیمت دیکھ کر انتہائی حیران ہوئے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے گوری خان کے ایک کوڑے دان، ایک شیل ٹیبل لیمپ اور لکڑی کے مجسمے پر تنقید کی۔ گوری خان کے عام سے ٹیبل لیمپ کی قیمت 159300روپے تھی جبکہ 12390 کے لکڑی کے مجسمے پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow