ڈرامہ تیرے بن جس قدر ریٹنگ کے ریکارڈ توڑ رہا ہے اتنی ہی اس پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوئا ہے پاکستانی ڈرامہ تاریخ میں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ دیکھ بھی رہے ہیں اور اس پر تنقیدی نشتر بھی برسا رہے ہیں۔ اس ڈرامے کی کہانی کو اگر دیکھا جائے تو یہ بالکل فرضی کرداروں پر مزین بوجھ تلے دبی ہوئی کہانی ہے وہیں اس کے مناظر پر غور کیا جائے سین کو ماحول کی مناسبت سے دیکھا جائے تو یہ ایک انڈین ڈرامے کی بھرپور کاپی معلوم ہوتا ہے۔
اس ڈرامے میں جہاں پہلے سوئمنگ پول میں لڑکی کو گرانے کا معاملہ بہت وائرل ہوا وہیں اب اس میں یہ بھی بہت زیادہ تنقید کا سامنا کر رہا ہے کہ کیسے بستر پر لیٹے ہوئے جوڑے کو دکھایا جہاں میاں اپنی بیگم کے بال سنوار رہا ہے۔ چونکہ ہمارے ہاں پیمرا ان تمام چیزوں کی دیکھ ریکھ کرتا ہے، فلموں پر تو پابندی لگائی جاتی ہے لیکن ڈرامے پر ابھی نظرِ کرم نہیں فرمائی گئی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین بھی اب ڈرامہ تیرے بن کے اس نامناسب سین کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں۔
اس طرح کے نامناسب سین ہمارے ہاں معاشرتی برائیوں کو جنم دے رہے ہیں جس پر صارفین کا بھی یہی کہنا ہے کہ اسلام میں یہ سب کچھ ناجائز ہے تو ٹی وی یہ اتنے کھلے عام کیوں واضح دکھایا جا رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے اس سب کے بناء ڈرامہ یا کہانی پسند نہیں کی جا سکتی جبکہ اصل کردار اور حقیقت دکھائی جائے تو یہ سب کے لیے موزوں رہے گا۔