شاہ رخ نے میری بوڑھی ماں کو دکھ دیا تھا ۔۔ گووندا اور کنگ خان کی لڑائی کا وہ واقعہ، جس کے بعد سب کچھ بدل گیا

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان اور گووندا کو لے کر کافی چرچہ کیا جا رہا ہے، بالی ووڈ کے دو مشہور اداکاروں کو ایک ساتھ بہت کم مرتبہ دیکھا گیا ہے، اور نہ ہی دونوں کو ایک دوسرے سے زیادہ بات چیت کرتے دیکھا گیا ہے۔

اگرچہ اس وقت تو دونوں کے درمیان کوئی ناراضگی یا دشمنی نہیں ہے، تاہم اس کے باوجود ماضی کی باتیں ذہن میں آ ہی جاتی ہیں۔

ایک ایسی ہی یاد گووندا کو آج بھی ستاتی ہے، جب شاہ رخ خان کی وجہ سے ان کی بوڑھی ماں کو تکلیف سہنا پڑی تھی۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک تقریب کے موقع پر شاہ رخ خان نے گووندا کے ڈانس کو دیکھ کر کہا کہ جو میں کر سکتا ہوں وہ گووندا نہیں کر سکتا، اور جو وہ کر سکتا ہے وہ میں نہیں کر سکتا ہوں۔

اس بات کوجب والدہ نے سنا تو انہیں لگا گویا شاہ رخ کے کہنے کا مطلب ہے کہ گووندا اچھی چیزیں کر ہی نہیں سکتا ہے، اس کے بعد والدہ شدید افسردہ ہو گئی تھیں۔

گووندا نے بھی اس بات کا اظہار شاہ رخ خان سے کر ہی دیا تھا، جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ میری بات سمجھنے میں غلط فہمی ہوئی ہے، میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ گووندا کو کچھ کر ہی نہیں سکتا ہے۔

میرے کہنے کا مقصد تھا، جو گووندا کر سکتا ہے، وہ میں نہیں کر سکتا ہوں، اسی طرح جو میں کر سکتا ہوں، وہ گووندا نہیں۔ شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو مزید غلط طریقے سے بتایا گیا کہ جو گووندا کر سکتا ہے میں کیوں کروں؟

جس پر شاہ رخ خان نے گووندا کو بلا کر ان سے اس بارے میں بات چیت کی اور بتایا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی میں نے ایسا کچھ کہا، والدہ کو اس بارے میں بتانا۔

جس کے بعد اگرچہ دونوں کے درمیان غلط فہمی تو دور ہو گئی البتہ اس وقت بھی دونوں بات چیت کرتے ہوئے کچھ حد تک فاصلہ ضرور رکھتے ہیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow