برف کی چادر قبر پر آ گئی ۔۔ اداکار قوی خان کی قبر کے کتبے پر کیا لکھا ہے؟

image

مشہور اور سینئر اداکار قوی خان گزشتہ روز اچانک اتقال کر گئے تھے، ان کے چاہنے والوں میں ناظرین شامل تھے وہیں اداکار بھی ان کے مداح تھے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر مشہور اداکار قوی خان کے جنازے اور ان کی آخری آرامگاہ کی تصاویر نے مداحوں کو افسردہ دیا ہے، جہاں ہزاروں کی تعداد میں چاہنے والے اپنے پسندیدہ اداکار کی آخری رسومات ادا کرنے پہنچے۔

مشہور اداکار کینیڈا میں انتقال کر گئے تھے، جہاں ان کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔

چونکہ ان دنوں کینیڈا اور امریکہ میں شدید برفباری جاری ہے، یہی وجہ تھی کہ لوگوں کا خیال تھا کہ شاید جنازہ کا وقت تبدیل ہو، تاہم اس سب میں بھی چاہنے والوں اور عزیز اقارب کی بڑی تعداد نے مرحوم کے جنازے میں شرکت کی۔

جبکہ تدفین کے لیے مقامی قبرستان کا انتخاب کیا، جہاں قبروں پر بھی برف کی چادر موجود تھی۔

چاہنے والوں نے جسد خاکی کو سپر خاک کیا اور پھر اس پر پھول ڈالے، لیکن ساتھ ہی برف کی سفید چادر بھی مٹی کے اوپر آ گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow