خوش قسمت ہوں کہ زندہ بچ گئی ورنہ میں۔۔ زندہ بچ والے مشہور اداکار جنہوں نے موت کو قریب سے دیکھا اور پھر توبہ کرلی

image

موت کا تصور کرنا انسان کے رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے۔ لیکن اس دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو موت کو چھو کر واپس آئے ہیں، انہوں نے موت کو قریب سے دیکھا۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس شوبز آرٹیکل میں آپ کو ایسے اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے موت کو اتنے قریب سے دیکھا کہ جس کے بعد انہوں نے توبہ کرلی۔

سشمیتا سین:

حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا جس میں ان کی جان جاتے جاتے رہ گئی۔ اس حوالے سے اداکارہ نے ٹھیک ہونے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لائیو سیشن کے دوران سشمیتا سین نے بتایا کہ مجھے ایک خطرناک دل کا دورہ پڑا تھا اور میرے دل کی شریان 95 فیصد بند تھی جس کے بعد سرجری کی گئی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی جان جم جانے کی وجہ سے بچی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ 'مجھے جِم جانے سے بہت فائدہ ہوا ہے میں ایک بہت بڑے دل کے دورے سے زندہ بچی ہوں، مجھے بہت شدید دل کا دورہ پڑا تھا لیکن میرے ورزش کرنے کی وجہ سے جان بچی۔

سلمان خان:

سلمان خان بھی جان کی بازی ہار جاتے مگر ان کی زندگی ابھی باقی تھی۔ ایک مرتبہ سلمان اپنے فارم ہاؤس پر تھے جب انہیں سانپ نے کاٹ لیا۔ انہیں تقریباً چھ گھنٹے تک ہسپتال میں داخل رہنا پڑا تھا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان نے بتایا تھا کہ ایک سانپ میرے فارم ہاؤس میں گھس گیا تھا، میں نے اسے چھڑی کے ذریعے باہر نکالنے کی کوشش کی تو وہ دھیرے دھیرے میرے ہاتھ میں آ گیا۔

پھر میں نے اسے چھوڑنے کے لیے پکڑا، جب اس نے مجھے تین بار کاٹا۔ یہ ایک قسم کا زہریلا سانپ تھا۔ مجھے 6 گھنٹے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد مجھے نئی زندگی ملی، اگر دیر ہوجاتی تو جان بھی جا سکتی تھی۔

شاہ رخ خان:

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سال 2010 میں فلم دولہا مل گیا کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ اس حادثے میں ان کے کندھے پر شدید چوٹیں آئی تھیں جبکہ ان کی پسلی بھی ٹوٹ گئی تھی تاہم انہوں نے ہمت نہیں آرہی اور صحت یابی کے بعد شوٹنگ مکمل کروائی۔

پریتی زنٹا:

پریتی زنٹا دو بار موت سے بچ چکی ہیں۔ ایک بار جب وہ کولمبو میں تھیں اس دوران ایک برا دھماکہ ہوا تھا اور وہ اسی مقام کے بالکل قریب موجود تھی۔ دوسری بار جب وہ تھائی لینڈ میں موجود تھیں اور وہاں ایک خوفناک سونامی آیا تھا جہاں ان کی زندگی جاتے جاتے رہ گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow