لاکھوں یا کروڑوں کا نہیں بلکہ ۔۔ قوی خان کتنی جائیداد چھوڑ کر گئے اور ان کا گھر اندر سے کیسا دکھتا تھا؟

image

مشہور اداکار قوی خان کا انتقال پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ قوی خان جیسے لیجنڈری اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو ہر قسم کے کرداروں کو بڑی لچک کے ساتھ ماہرانہ انداز میں کر دکھاتے ہیں۔ انہوں نے ایک عام انسان سے لے کر ایک کامیڈین، خواجہ سراہ، کمزور والد غرضیکہ زندگی کے ہر کردار کو بخوبی کرکے دکھایا ہے۔ وہ 5 ماہ سے اپنے بیٹے عدنان قوی کے پاس کینیڈا میں ہی تھے۔ پاکستان میں ہی آخری وقت گزارنا چاہتے تھے اور یہیں تدفین کی خواہش تھی مگر حالات کے مطابق پوری نہ ہوسکی۔

قوی خان کا ایک گھر لاہور میں موجود ہے جس کو ان کی بیگم نے اپنے ہاتھوں سے سجایا تھا وہ آج بھی اسی حالت میں موجود ہے۔ ان کی مزید جائیدادوں کے حوالے سے کسی کو علم نہیں لیکن اس شاندار بنگلے کی سیر خود اپنی زندگی میں قوی خان نے کروائی تھی۔ اس گھر میں ان کا ایک پالتو کُتا بھی موجود ہے جو آج بھی اپنے مالک کو یاد کرتا رہتا ہے۔

گھر میں ایک بڑا سا لان اور گارڈن ہے جہاں یہ اکثر چہل قدمی کیا کرتے تھے۔ 17 سال سے انہوں نے اپنے گھر میں 1 نوکر اور 1 ڈرائویر رکھ رکھا ہے جس کے ساتھ وہ اپنی ہر بات شیئر کیا کرتے تھے۔ اپنے ساتھ اپنے ملازموں کو بھی کھانا کھلاتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ قوی خان روزانہ صبح ساڑھے 4 بجے یا 5 تک اٹھ جایا کرتے تھے نماز کا اہتمام کرتے اور ناشتہ صبح سویرے کرتے تھے۔ یہ گھر کے لان میں اکثر اپنے پالتو کتے کے ساتھ کھیلتے بھی تھے۔ ان کا یہ گھر نہایت خوبصورت اور شاندار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow