دونوں کے درمیان سگے باپ بیٹے جیسا رشتہ تھا ۔۔ سگے بچوں کو چھوڑ کر قوی خان نے سہیل احمد کو اپنا بیٹا کیوں بنا لیا تھا؟ رلا دینے والا واقعہ

image

قوی خان کا شمار پاکستان کی مشہور ترین شخصیات میں ہوتا تھا۔ آج ان کے جانے کا غم سب ہی کو ہے کیونکہ وہ خود نہیں رہے بلہ اپنی یادیں چھوڑ گئے ہیں۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو قوی خان سے متعلق کچھ اہم راز بتائیں گے

پی ٹی وی سے اپنا کیرئیر شروع کرنے والے اداکار قوی خان کینیڈا میں رہتے تھے۔ وہ کینیڈین پاکستانی تھے۔ ان کے اہلخانہ سب بیرونی ملک رہتے ہیں۔

بہت سے ان کے چاہنے والے یہ سوال کرتے ہیں کہ قوی خان اپنے بچوں کے ساتھ کینیڈا میں کیوں نہیں رہتے تھے۔ اس کی بڑی وجہ ان کا پاکستان سے لگاؤ تھا، انہیں پاکستان کی مٹی سے بہت پیار تھا۔

اس کے علاوہ قوی خان کے شوبز انڈسٹری میں کچھ خاص دوست شامل تھے جن کی وجہ سے وہ پاکستان میں رہنا پسند کرتے تھے۔ ہان البتہ اپنے بچوں سے ملنے کینیڈا ضرور جاتے تھے۔

قوی خان کے سب سے قریبی دوست سہیل احمد تھے جن کے ساتھ انہوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا۔ قوی خان اور سہیل احمد کا رشتہ باپ بیٹے جیسا تھا۔ سہیل قوی خان کا اپنا بہترین استاد مانتے تھے اور انہیں باپ کا درجہ دیتے تھے۔

جب کبھی قوی خان کی زندگی میں مشکل وقت آتا تو سہیل احمد دوڑتے ہوئے ان کے پاس جاتے اور ان کے مسائل کو حل کرتے۔ اور جب سہیل احمد مشکل میں ہوتے تو ایک باپ کی طرح وہ ان کا ہاتھ تھام لیتے تھے۔

سہیل احمد کی قوی خان سے محبت کی انتہا یہ تھی کہ وہ انہیں منا منا پر بھاری معاوضہ ادا کر کے بھی کام کے لیے راضی کر لیتے تھے۔ وہ ان کے گھر جایا کرتے تھے اور وہاں قوی خان سے گھنٹوں باتیں کیا کرتے تھے۔

لیکن پھر قوی خان اپنی وفات سے پانچ ماہ قبل کینیڈا چلے گئے تھے کیونکہ ان میں جگر کے کینسر کی تشخیص تھی۔ ان کے بیٹوں نے قوی خان کا مہنگے اسپتال میں علاج کروایا۔ اور سہیل احمد قوی خان کی عیادت کرنے کینیڈا بھی ان کے پاس جاتے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow