بڑی شخصیت تھے پھر بھی اہلیہ کو دھوکہ نہ دیا اور شلپا سے شادی نہ کی۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے بھارتی فلمی دنیا کے سب سے کامیاب جوڑی سیل اور شلپا شیٹی کی ہر فلم لوگ بہت پسند کرتے تھے۔
لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ شادی بھی کرنے والے تھے جبکہ کئی لوگ تو یہاں تک سمجھتے ہیں کہ شاید یہ آپس میں کزن ہیں۔
سنیل شیٹی فلموں میں آنے سے پہلے ہی اپنی بچپن کی مسلمان دوست منا سے شادی کر چکے تھے لیکن پھر فلم دھڑکن کی شوٹنگ کے دوران ان کی ملاقات بھارت میں ہی شلپا شیٹی سے ہوئی۔
شروعات میں تو دونوں میں دوستی ہوگئی پر آہستہ آہستہ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے ، کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق تو بات شادی تک پہنچ گئی تھی پر سنیل شیٹی ہی پیچھے ہٹ گئے۔
مزید یہ کہ ان دونوں کے ناموں کے آگے شیٹی لگتا ہے اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ یہ دونوں ایک خاندان سے تعلق رکھتے ہیں یا پھر کزن ہیں۔ بلکہ یہ ان کے والد کا نام ہے۔
پھر ایک وقت ایسا آیا کہ 1997 میں آنے والی فلم بھائی کے سیٹ پر ان پر سنالی باندرے فدا ہو گئیں۔
اس رشتے کے بارے میں صرف فلم میں کام کرنے والے لوگوں کو ہی معلوم تھا مگر ان سے بھی سنیل شیٹی یہ کہہ کر علیحدہ ہو گئے کہ وہ اپنی مسلمان بیوی کو دھوکہ نہیں دے سکتے، پھر ایک انٹرویو میں سنیل نے خود مانا تھا کہ اگر شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ سنالی سے شادی کے بارے میں سوچتے۔