غربت کے اس دور میں کم وقت میں ڈھیر سارا پیسہ کمانے کا خواب ہر شخص دیکھتا ہے لیکن آج کل تو یہ خواب ایسے لوگوں کا بھی پورا ہو رہا ہے جو نہ تو زیادہ پڑھے لکھے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی ہنر مگر پھر بھی وہ بہترین وی لاگنگ کرنا جانتے ہیں اور ان کا ہنر وی لاگنگ ہے تو ایسے افراد مزے سے لاکھوں روپے ماہانہ یوٹیوب سے کما رہے ہیں۔ یوٹیوب نے ہر کسی کو پیسہ کمانے کی جگہ دے دی۔ چیننل بناؤ، سبسکرائبر بناؤ، لوگوں سے گھل مل جاؤ، ویڈیوز پر زیادہ سے زیادہ ویوز لاؤ اور پیسے کماتے جاؤ۔
سونیا گوپال یوٹیوبر کو تو ہم سب ہی جانتے ہیں ان کے 4 بچے ہیں اور یہ اپنے شوہر کے ساتھ وی لاگز بناتی ہیں۔ دونوں میاں بیوی مل کر بہت محنت سے ویڈیوز بناتے ہیں اور ایک دوسرے کے دُکھ سُکھ کو بانٹتے ہیں۔ یہ پہلے ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے جس کا فرش بھی پکا نہ تھا، مگر اب یہ جس گھر میں رہتے ہیں وہ ایک خوبصورت بنگلہ نما گھر ہے جس میں تقریباً ہر طرح کا سکون موجود ہے۔
حال ہی میں ان کا ایک بچہ بھی ضائع ہوا ہے جس کی ویڈیوز انہوں نے اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کیں اور لوگوں نے ان کے ساتھ خوب ہمدردی کا اظہار کیا۔ سونیا اور گوپال کچھ وقت قبل دبئی بھی گھوم کر آئے اور وہاں سے انہوں نے وی لاگز جب شیئر کیے تو جہاں ان کے چاہنے والوں نے ان کی تعریفیں کی وہیں ان پر تنقید بھی کی گئی۔ لیکن ایک چھوٹے سے گھر سے ایک عالیشان گھر خریدنا بھی بڑا اہم کام ہے جو انہوں نے یوٹیوب سے کما کر حاصل کیا۔