سب اللہ کے گھر سے لائی ہوں ۔۔ جاگنے کی رات میں شائستہ لودھی کے گھر مشہور اداکاروں کی حاضری، سب مقدس چیزوں کا نور دیکھتے ہی رہ گئے، ویڈیو وائرل

image

شائستہ لودھی نے حال ہی میں اپنے گھر پر شبِ برات کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد کیا جہاں پاکستانی اداکاروں اور دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو شائستہ لودھی سے متعلق ایسی معلومات فراہم کریں گے اور ان کا گھر دکھائیں گے جو آج سے پہلے کسی نے نہیں دیکھا۔

ڈاکٹر و میزبان شائستہ لودھی کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ اپنے گھر کو خوبصورت فن پاروں سے سجا کر رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنے گھر میں ایک خاص حصہ مقدس تبرکات کے لیے بنایا ہے۔

محفل میلاد میں جہاں مختلف اداکاروں نے شرکت کی وہیں شائستہ لودھی نے ان اداکاروں کو ان مقدس تبرکات کا دیدار کروایا جنہیں دیکھ کر وہ بھی حیران رہ گئے۔

شائستہ لودھی کے گھر پر آنے والے مہمانوں میں عدنان صدیقی، وسیم بادامی، ساحر لودھی، احسن خان، ثبور علی، اعجاز اسلم اور دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ شائستہ لودھی کا پورا گھر روشنیوں سے جگمگا رہا تھا۔

شائستہ لودھی نے مقدس تبرکات میں لکڑی کا پیالہ، وہ سوئی جس سے کعبہ کا غلاف سیا جاتا تھا، 1980 میں ہونے والی تزئین و آرائش کے دوران خانہ کعبہ سے حاصل ہونے والا پتھر، تراشہ چادر مبارک روضہ رسولﷺ نبی کریم ﷺ کے پاؤں مبارک کی نقل کا ایک تخت۔

مہمانوں نے محفل میلاد میں شرکت کر کے شائستہ لودھی کے گھر پر ایک سماء باندھ دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow