تمھاری بیٹی کو میں باپ بن کر پالوں گا۔۔ ستیش کوشک اور نینا گپتا کا کیا رشتہ ہے؟ مرنے کے بعد حیرت انگیز انکشاف

image

“فکر نہ کرو میں ہوں نا“

یہ الفاظ آپ نے کسی کو تسلی دینے کے لئے تو بہت بار کہے ہوں گے مگر ستیش کوشک نے یہ الفاظ اس وقت ادا کیے جب نینا گپتا حاملہ تھیں اور ویسٹ انڈین کرکٹر ویون رچرڈ سے شادی نہیں کرسکتی تھیں کیوں کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھے۔

ستیش نے ایسا کیوں کہا تھا؟

یہ بات کچھ سال پہلے ماضی کی مشہور اداکارہ نینا گپتا نے اپنی آٹوبائیوگرافی ”سچ کہوں تو “میں خود لکھی اور انشاف کیا ہے کہ ان کے دوست ستیش کوشک ان کے ساتھ کس قدر مخلص تھے۔ نینا اپنی کتاب میں لکھتی ہیں کہ جب وہ حاملہ ہوگئی تھیں تب ستیش نے کہا تھا کہ فکر نہیں کرو اگر بچہ کالا پیدا ہوگا تو ہم شادی کرلیں گے اور میں بچے کو باپ کی طرح پالوں گا۔ ستیش کوشک خود بھی اس بات کا اقرار کرچکے ہیں کہ انھوں نے نینا گپتا کو شادی کا کہا تھا کیوں وہ ان کے دوست تھے اور انھیں دکھی نہیں دیکھ سکتے تھے۔ ستیش کے انتقال پر نینا گپتا نے آج ایک پیغام بھی دیا ہے۔ ویڈیو دیکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow