اداکارہ جویریہ اور سعود کی شادی 25 دسمبر 2005 کو ہوئی تھی، انہوں نے کچھ ماہ قبل اپنی 17 سالہ شادی کی سالگرہ منائی تھی جس پر سب ساتھی اداکاروں نے انہیں نیک تمنائیں اور ساتھ خوش رہنے کی دعائیں بھی دیں تھیں۔ سعود نہ صرف اداکار بلکہ اب بڑے ہدایتکار کی فہرست میں شمار کیے جاتے ہیں۔ جویریہ اکثر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اس مرتبہ جویریہ نے اپنی منگنی کی بھی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جوکہ ستمبر 2004 میں ہوئی تھی، ان تصاویر میں یہ دونوں بالکل ایک جیسے دکھ رہے ہیں۔ فیس بُک کی میموری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ دیکھیں مجھے فیس بک کی پرانی یادوں سے کیا ملا اور پھر انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ:
"
اور میں آپ کو منتخب کروں گی سو زندگیوں میں 100 جنموں میں بھی آپ کو ڈھونڈوں گی، سو دنیاؤں میں، حقیقت کے کسی بھی ورژن میں، میں تمہیں تلاش کروں گی اور میں تمہیں ہی چنوں گی'
"