پیسے کی پرواہ کی نہ شہرت کو خاطر میں لائے ۔۔ کیریئر کے عروج میں اسلام قبول کرنے والی 10 نامور شخصیات

image

محمد علی پہلے کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر کہلاتے تھے ، ہندو گھر میں پیدا ہونے والے اے آر رحمان کا نام دلیپ کمار تھا، کرسٹن بیکر عمران خان سے ملاقات کے بعد مشرف بہ اسلام ہوئیں۔

اسلام پوری دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب اور روزانہ کی بنیاد پر دنیا بھر میں ہزاروں لوگ دائرہ اسلام میں آتے ہیں اور صرف اینڈریو ٹیٹ ہی نہیں بلکہ دنیا کی درجنوں مشہور شخصیات دین اسلام کو قبول کرچکی ہیں۔

1۔محمد علی

اسلام قبول کرنے والے مشہور کھلاڑیوں کی اگر بات کی جائے تو امریکا کے مایہ ناز باکسر محمد علی سے کون واقف نہیں ؟۔ محمد علی کا پیدائشی نام کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر تھا۔ تین مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن شپ جیتنے والے پہلے باکسر محمد علی نے 60 کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔محمد علی نے زندگی میں چار مرتبہ شادی کی تھی۔ ان کی بیٹی لیلیٰ علی نے بھی اپنے والد کی طرح باکسنگ رنگ میں خوب رنگ جمایا۔

2۔اے آر رحمٰن /اللہ رکھا رحمٰن

اپنی شاندار میوزک کمپوزیشن کے لیے مشہوربھارتی میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمٰن نے ایک ہندو گھرانے میں پرورش پائی۔ ان کا بچپن کا نام اے ایس دلیپ کمار تھا۔ 1989 میں 23 سال کی عمر میں اسلام قبول کرکے دلیپ کمار نے اپنا نام اللہ رکھا رحمٰن رکھ لیا اور آج اے آر رحمٰن کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

3۔ مائیک ٹائیسن

30 جون 1966 کو امریکا میں پیدا ہونے والے مائیک ٹائیسن ایک بے رحم اور خون خوار باکسر کے طور پر مشہور رہے، رنگ میں مخالف باکسر کا کان چبانے سے ٹائیسن کودنیا کے سب سے کم عمر باکسنگ چمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔ 1992 سے 1995 تک زیادتی کے جرم میں جیل میں قید رہنے والے مائیک ٹائیسن کی زندگی کب تبدیل ہوئی اس حوالے سے بہت کم لوگ ہی جانتے ہونگے لیکن 2010 میں عمرہ کرتے ہوئے تصویر نے ٹائیسن کے قبول اسلام اور زندگی میں بدلاؤ کا راز کھول دیا۔

4۔ شرمیلا ٹیگور عرف بیگم عائشہ سلطانہ

بھارت کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے بھارتی کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے شادی کرنے کے لیے 1969 میں اسلام قبول کیا اور بیگم عائشہ سلطانہ کے نام مزید شہرت پائی۔

5۔ دھرمیندر اور ہیما مالنی

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دھرمیندر اور ہیما مالنی نے 1979 میں شادی کرنے کیلئے اسلام قبول کیا۔ دھرمیندر پہلے سے شادی شدہ تھے لیکن فلم شعلے کی شوٹنگ کے دوران ہیمامالنی سے محبت ہونے کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا ۔ دونوں نے عائشہ خان اور دلاور خان کے نام سے نکاح کیا۔

6۔ آئس کیوب

امریکا کے مشہور ریپر اور اداکار آئس کیوب نے 1990 کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔ دی گارڈین کے ساتھ فروری 2000 کے ایک انٹرویو میں انہوں نے ایک مسلمان کے طور پر اپنی شناخت اجاگر کی۔

7۔محمد یوسف

پاکستان میں اسلام قبول کرنے والوں کا ذکر ہو اور محمد یوسف کا نام نہ آئے ایسا ممکن نہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی محمد یوسف نے یوسف یوحنا کے نام سے شہرت پائی۔ انہوں نے 2005 میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام محمد یوسف رکھا۔

8۔ وین پرنیل

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر وین پرنیل نے 2011 میں اسلام قبول کیا، وین پرنیل نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے ولید وین پرنیل رکھ لیا۔ ولید اور ان کی اہلیہ عائشہ بیکر کو اللہ تعالیٰ نے 2018 میں بیٹے اور 2021 میں بیٹی کی خوشی عطاء کی۔

9۔ کرسٹین بیکر

جرمن صحافی اور ٹی وی میزبان کرسٹین بیکر 1992 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان سے لندن میں ملاقات کے بعد مشرب بہ اسلام ہوئیں۔ کرسٹین بیکر کی جرمن زبان میں کتاب" ایم ٹی وی سے مکہ" انگلش، اردو، ڈچ اور عربی میں بھی شائع ہوئی۔

10۔ اینڈریو ٹیٹ

امریکی نژاد سابق برطانوی باکسر اینڈریو ٹیٹ حال ہی میں اسلام قبول کرکے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ دنیا کے کئی اعزازت حاصل کرنے والے کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے دوسروں کو بھی اسلام کی دعوت دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow