بھائی اپنی بہنوں کا غرور ہوتے ہیں ۔ ماں کے بعد بہن ہی ہوتی ہے جسے تکلیف میں دیکھ کر بھائی تڑپ اٹھتا ہے۔ بالکل ایسا ہی سلمان خان کے ساتھ ہوا، ان کی بہن ارپیتا کو اداکار ارجن کپور نے دھوکہ دیا جبکہ بات ان دونوں کی شادی تک پہنچ چکی تھی۔
یہ ماجرا کچھ یوں ہے کہ ارجن کپور جوکہ پرو ڈیوسر بونی کپور کے بیٹے ہیں۔ ایک وقت تھا کہ یہ اور سلمان کی بہن شادی کرنے والے تھے، دونوں کافی سال ایک ساتھ رہے پھر ارپیتا نے ہی یہ رشتہ ختم کر دیا۔
کیونکہ انہیں معلوم ہو چکا تھا کہ ارجن ان کی بھابھی ملائکہ کو پسند کرنے لگے ہیں۔دراصل ارجن بچپن سے بہت موٹے تھے۔
اور ان دنوں سلمان اپنی بہن کی خاطر انہیں فلموں کیلئے تیار کر رہے تھے، سلمان اور ارجن ایک ساتھ ایکسر سائز کرتے یہی وجہ ہے کہ تیزی سے ان کا وزن کم ہوا دوسری طرف سلمان کے گھر میں بھی آنا جانا بڑھ گیا تھا تو ایک دن سلمان کے بھائی ارباز کو اپنی بیوی اور ارجن کی بڑھتی ہوئی نزدیکی کا علم ہوا، تو فوراََ بھائی سلمان کو بتا دیا۔
جس پر ایکشن لیتے ہوئے ان کا گھر میں آنا جانا بند ہوا، لڑائی بھی ہوئی اور دوریاں بھی بڑھ گئیں۔ دوسری طرف ارجن کپور کے والد بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی ریرھ کی ہڈی مانے جانے والے سلمان سے ڈرتے ہوئے بیٹے سے کہہ ڈالا کہ تم ملائکہ سے دور رہو۔ مزید یہ کہ اب چھپ چھپ کر ملنے لگے۔ تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے ارباز نے بیوی ملائکہ کو طلاق دے دی۔
اس کے علا وہ آپکو بتاتے چلیں کہ اب یہ دونوں ہر جگہ ایک ساتھ نظر آتے ہیں جبکہ جلد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ یاد رہے کہ ادکارہ ملائکہ 1 بچے کی ماں جبکہ ارجن کپور کنوارے ہیں۔
مگر ملائکہ اور بہن ارپیتا کی وجہ سے ان کا کیرئیر تباہ ہو گیا ، کوئی انہیں فلموں میں بطور ہیرو کام نہیں دیتا جبکہ والد خود ایک مشہور پروڈیوسر ہیں۔
خیارل رہے کہ ارپیتا سلمان کی سوتیلی بہن ہے لیکن اداکار سلمان کے دل کے بہت نزدیک ہی یہی وجہ ہے کہ ان کی آدھی سے زیادہ جائیداد اسی بہن کے نام پر ہے۔