اب یہ آپ کو کبھی نہیں نظر آئیں گے۔۔ پاکستان کی مشہور شخصیات، جو اس رمضان سب کو رلا دیں گی

image

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جہاں ہر ایک شخص اپنے پیارے کو یاد کر رہا ہے، وہیں مشہور شخصیات کی یادیں بھی سب کو افسردہ کر رہی ہیں، جو اب ہم میں نہیں ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

عامر لیاقت حسین:

مشہور اینکر اور مذہبی طور پر مقبول عامر لیاقت حسین نے رمضان ٹرانسمیشن کی ایسی روایت ڈالی تھی، کہ اب رمضان میں سحر اور افطار ٹی وی پر اچھی اچھی باتیں نہ ہوں، تو سونا سونا لگتا تھا۔

لیکن اب رمضان ٹرانسمیشن کا بانی ہی اس دنیا سے چلا گیا، اور یہ رمضان ان کے بغیر ہوگا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

گزشتہ سال جہان فانی سے کوچ کرنے والے عامر لیاقت حسین نے نہ صرف سب کو افسردہ کر دیا بلکہ مداحوں کو حیران بھی کر دیا تھا کیونکہ کسی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ یہ ستارہ اتنی جلدی ٹوٹ جائے گا۔

سحر و افطار میرتھن ٹرانسمیشن کرنے والا یہ میزبان ہر گھر میں مقبول تھا، یہ رمضان یہ ستارہ ہر گھر کو ضرور یاد آئے گا۔ رمضان ٹرانسمیشن کے بعد عامر مکہ اور مدینہ جایا کرتے تھے، کیونکہ رمضان میں عمرہ کر نہیں پاتے تھے۔

قوی خان:

مشہور اداکار قوی خان بھی رواں سال جہان فانی سے کوچ کر گئے، سینئر اداکار کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا تھا، جو کہ اپنے وقت بے مثال اداکار اور اس وقت کے باصلاحیت فنکار تھے۔

گزشتہ برس ہم ٹی وی کے ڈرامے چپکے چپکے میں بڑے دادا جان کا کردار نبھانے والے قوی خان نے اس ڈرامے کو بھی چار چاند لگا دیے تھے۔ دوسری جانب مداح اس لیے بھی اس رمضان بے قرار تھے کہ شاید اس بار پھر سے قوی خان کسی کردار میں دکھائی دیں گے۔

لیکن ان کی رحلت کے بعد یہ رمضان ان کے چاہنے والوں کے لیے تکلیف دہ ضرور ہو جائے گا۔

ارشد شریف:

مشہور صحافی اور تحقیقاتی صحافت کا ایک بڑا نام، ارشد شریف۔

جنہیں گزشتہ برس کینیا میں شہید کر دیا گیا تھا، اگرچہ ارشد صحافتی میدان میں سب سے آگے تھے، تاہم رمضان میں بھی ان کا ٹالک شو کافی مقبول تھا، جہاں ناظرین افطاری کرنے کے بعد اور نماز عشاء اور تراویح کے دوران ان کا پروگرام دیکھا کرتے تھے۔

ارشد کے تلخ مگر حقیقی سوالات نہ صرف سیاست دان کو چبھتے تھے بلکہ لاجواب بھی کر دیا کرتے تھے۔ یہ رمضان بھی ارشد کے چاہنے والے ان کی کمی ضرور محسوس کریں گے۔

اسماعیل تارا:

مشہور اداکار اور کامیڈی کی دنیا کا ایک ایسا ستارہ جس نے خوب نام کمایا، اسماعیل تارا۔ یہ زندگی ہے میں دلچسپ کردار نبھانے والے اسماعیل تارا نے ویسے تو کئی مقبول کردار نبھائے لیکن ان کا کامیڈی کردار سب کو بھا جاتا تھا۔

اس سال جب وہ ہم میں موجود نہیں ہیں، تو ان جیسے باصلاحیت اور بااخلاق اداکار کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow