شادی کے 22 سال بعد اولاد کی پیدائش اس طرح ہوئی ۔۔ اولاد کو ترستے ان اداکاروں کے نومولود بچوں کے ساتھ کیا ہوا؟

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو وائرل ہو جاتی ہیں، لیکن ان کی اولاد سے متعلق خبریں سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسی ہی مشہور شخصیات سے متعلق بتائیں گے۔

شاہ رخ خان:

مشہور اداکار شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے بڑے ناموں میں ہوتا ہے، لیکن اولاد کی وجہ سے شاہ رخ خان بھی پریشان ہو گئے تھے۔

تیسرے اور چھوٹے بیٹے کی قبل از وقت پیدائش نے شاہ رخ خان کو اس حد تک پریشان کیا تھا کہ اس کا اثر ان کی زندگی پر بھی ہونا شروع ہو گیا تھا۔

وہ اُس وقت جذباتی ہو گئے جب سوشل میڈیا صارفین ان کے تیسرے بیٹے ابراہیم کی قبل از وقت پیدائش سے متعلق غلط خبریں نشر کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا قبل از وقت پیدا ہوا، تاہم وہ مکمل طور پر صحت یاب ہے۔

میں اپنے بیٹے سے فلحال نہیں مل سکتا ہوں کیونکہ وہ پری میچور پیدا ہوا، اور اس کی جنس سے متعلق غیر اخلاقی باتیں شروع کر دی گئیں۔ وہ تھوڑا سا محفوظ مقام پر ہے، جہاں اس کی طبیعت میں سدھار آ رہا ہے، اور ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ بہت جلد ابراہیم مکمل صحت یاب ہو جائے گا۔ یہ انٹرویو تھوڑا پرانا ہے، تاہم اب ابراہیم کافی بڑے ہو گئے ہیں۔

شاہ رخ خان کے تیسرے بیٹے ابرام کی پیدائیش سروگریسی کے ذریعے 22 سال بعد ہوئی تھی۔

گووندا:

مشہور اداکار گووندا کا شمار بھی مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ گووندا بتاتے ہیں کہ وہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر مصروف تھے کہ اچانک انہیں کال آئی اور اس بات کا علم ہوا کہ ان بیٹی جو قبل از وقت پیدا ہوئی تھی وہ کمزوری کے باعث انتقال کر گئی۔

پہلی اولاد کا غم اس قدر تھا کہ وہ افسردہ ہو کر خاموش ہو گئے تھے، لیکن اس سب میں ان کی والدہ نے بے حد بیٹے کو سپورٹ کیا۔

گووندا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی جبکہ ایک سال بعد ہی ننھی پری کی پدائش متوقع تھی، تاہم وہ بچ نہ سکی جس کے بعد 1989 میں ان کی زندگی دوبارہ خوشیاں لوٹ آئیں اور ٹینا آہوجہ کی پیدائش ہوئی۔

شلپا شیٹھی:

مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی نے 2009 میں راجن کندرا سے شادی کی تھی، جبکہ 2012 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی، مگر 2020 میں یعنی شادی کے 11 سال بعد شلپا ایک بار پھر سروگریسی کے ذریعے ماں بن گئی تھیں۔

اداکارہ اپنی صحت کو لے کر بھی کافی سنجیدہ اور حساس ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ زیادہ تر دھیان اپنی صحت پر دیتی دکھائی دیتی ہیں۔

دھرمیندر:

دھرمیندر نے سنی دیول کی والدہ سے پہلی شادی کی تھی، تاہم اداکارہ ہیما مالنی انہیں بے حد پسند آئی جس کے بعد انہوں نے پہلی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا جس پر پہلہ اہلیہ راضی نہ ہوئیں، اور اُس وقت ہندو مذہب میں ایک شخص کو دوسری شادی کے لیے پہلی اہلیہ کو طلاق دینا ضرور ہوتا تھا۔

یہی وجہ تھی کہ وہ اور ہیما مالنی دونوں مسلمان ہو گئے اور شادی کر ہی لی، جس کے سنی دیول کی والدہ کا دلد ٹوٹ گیا تھا، والدہ کو تکلیف میں دیکھ کر سنی اور بابی دیول بھی ٹوٹ گئے تھے، بیٹے والدین سے بے حد پیار کرتے ہیں، تاہم والد کے مسلمان ہونے اور والدہ ے افسردہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو گئے تھے۔

نانا پاٹیکر:

مشہور اداکار نانا پاٹیکر کی بھی پہلی اولاد کا بھی انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد اہلیہ اور ان کے درمیان بھی تعلقات ختم ہو گئے تھے۔

پہلی اولاد کے انتقال نے جہاں والد کو توڑا وہیں ان کے دوسرے بیٹے نے والد کو سہارا اور ہمت دی، جس سے باپ بیٹے کے درمیان کافی قربت اور قریبی تعلق قائم ہو گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow