ہانیہ عامر اکثر اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کرتی نظر آتی ہیں حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران اس راز سے پردہ اٹھایا کہ وہ ذہین ہونے کے باوجود بھی پڑھ کیوں نہ سکیں؟
ہانیہ نے کہا کہ: میں پڑھائی میں اچھی تھی، میں نے صرف کالج تک ہی پڑھا تھا اور پھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ میں اداکاری کرنے لگی تھی، میں اچھی اداکاری رکنے لگی مجھے پیسے ملنے لگے اور پیسوں کی وجہ سے ہی میں نے پڑھنا چھوڑ دیا تھا کیونکہ مجھے پیسوں کی بھی ضرورت تھی میں اکیلی گھر کا خرچہ چلانے والی تھی۔ اس لیے اگے پڑھ نہ سکی اب میرے کالج کے وہ دوست مجھ سے خفا ہوتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تصویریں کیوں لگاتی ہو، ہمیں شرمندگی ہوتی ہے اور بتانا پرتا ہے کہ ہاں ہانیہ کبھی ہمارے ساتھ کلاس میں پڑھتی تھی۔
ہانیہ نے ماضی میں اپنی زندگی کے ایک اور تلخ حقیقت کو واضح رکتے ہوئے بتایا تھا کہ میں جب 11 یا 12 سال کی تھی تو میرے والدین کی علیحدگی ہوگئی تھی، میری امی نے ہم بہنوں کو اکیلے ہی پالا ہے۔ ہم کبھی اسلام آباد میں ہوتے تو کبھی ایبٹ آباد میں۔ ہم 3 سال تک ایبٹ آباد میں رہے۔ میری اور میرے کزنز کے درمیان بہت اچھی دوستی ہے اور ہم سب مل جل کر رہتے ہیں۔ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
میں نے 17 سال کی عمر سے اپنے گھر کی ذمہ داری سنبھالی، میں ہر چیز کا برے سے برا سوچ کر اس کا حل جلدی ہی نکالنے کی کوشش کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں مشکل سے مشکل حالات کو ہنستے ہوئے نکال دیتی ہوں۔ پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر میرے متعلق جو بھی باتیں ہوئیں اس سے مجھے عقل آئی کہ یہ میں کس راتسے پر نکل پڑی ہوں؟ وہ میرا راستہ تھا ہی نہیں، میں نے پھر خود کو اس سے الگ کرلیا اور اب میں بہت مختلف ہوگئی ہوں۔