میرے پاس بہت دولت ہے، مگر وہ سب بیکار ہے ۔۔ انتقال سے قبل مشہور شخصیات کے دل چیر دینے والے اخری الفاظ

image

انسان کو معلوم ہی نہیں کہ اس کی زبان سے نکلا ہوا کونسا لفظ آخری ہو۔ وہ تو اپنی زندگی میں مگن ہے اور اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ اسے مزید جینا ہے۔ آخری الفاظ ہمیشہ یاد رہ جاتے ہیں جس طرح مشہور شخصیات کے آخری الفاظ آج بھی ہمیں یاد ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس شوبز ارٹیکل میں آپ کو مشہور شخصیات کے آخری الفاظ کے بارے میں بتائیں گے۔

لتا منگیشکر

نامور بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر جن کے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہیں تھیں ان کی موت سے پہلے آخری الفاظ بھی انہی پیسوں کے حوالے سے تھے۔ انتقال سے پہلے لتا منگیشکر نے کہا تھا کہ میرے بینک اکاؤنٹ میں بہت سارا پیسہ ہے لیکن وہ کسی کام کا نہیں۔ میرا گھر میرے لیے ایک قلعے کی طرح ہے لیکن میں ہسپتال میں ایک چھوٹے سے بستر پر لیٹی ہوں۔ لتا کے یہ الفاظ امریکی صحافی و سیاستدان نے گزشتہ سال اپنے فیسبک اکاؤنٹ پر شئیر کیے تھے۔

طارق عزیز

دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانو آپ کو طارق عزیز کا سلام۔ 80 اور 90 کی دہائی میں پیدا ہونے والا ہر شخص ان الفاظ کو کبھی نہیں بھول سکتا۔

پاکستان کا بڑا نام مرحوم طارق عزیز کی آواز آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔ نیلام گھر سے شہرت پانے طارق عزیز ایک مشہور پروگرام میزبان تھے جن کا کوئی مقابلہ نہیں تھا۔

طارق عزیز نے بھی وفات سے قبل آخری الفاظ کہے تھے جنہیں دیکھ کر مداحوں کی آنکھوں میں آنسو میں آگئے تھے۔ انتقال سے قبل انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ دوبارہ صحت مند ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کلمہ بھی ٹویٹ کیا تھا۔ طارق عزیز کی کوئی اولاد نہیں تھی، مرنے سے پہلے انہوں نے ایک ٹویٹ میں واضح طور پر کہا تھا کہ ان کا سارا پیسہ اور جائیداد ان کے ملک پاکستان کے نام ہے۔

عبدالستار ایدھی

ایک اور پاکستان کی نامور ترین شخصیت اور لوگوں کی خدمت کرنے والے عبدالستار ایدھی کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت چکے ہیں مگر ان کی خدمات کو آج بھی رکھا جا رہا ہے۔

اپنی وفات سے قبل عبدالستار ایدھی بیٹے سے وصیت کر کے گئے تھے اور ان کے وہ الفاظ سن کر ہر درد دل رکھنے والا انسان اشکبار ہوا۔ بسرت مرگ پر عبدالستار ایدھی نے بیٹے سے وصیت میں کہا تھا کہ میرے ملک کے غریبوں کا خیال رکھنا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت کی تھی۔ عبدالستار ایدھی نے موت سے قبل بیٹے کو ایدھی فاؤنڈیشن چلانے کی وصیت کی تھی۔

عامر لیاقت حسین

عامر لیاقت نے انتقال سے پہلے آخری الفاظ میں چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا سے کہا تھا کہ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر ان کے والدین کے ساتھ دفن کیا جائے۔

نائلہ جعفری

معروف پاکستای اداکارہ نائلہ جعفری کی موت کینسر سے ہوئی تھی۔ وہ اپنے آخری وقت تک لوگوں سے مدد کی اپیل کرتی رہی تھیں کیونکہ انہیں پیسوں کی اشد ضرورت تھی۔ اداکارہ نے اسپتال سے ایک ویڈیو شئیر کی تھی جو بہت وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے حکومت وقت اور ساتھی اداکاروں سے مدد مانگی تھی۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میرے درد بھی ہے تکلیفیں بھی ہیں مگر ہمیشہ مسکراتے ہوئے زندگی گزار رہی ہوں۔

ایک دوسرے انٹرویو میں مایہ ناز اداکارہ نائلہ جعفری کا کہنا تھا کہ میرا علاج بہت مہنگا ہے جو مجھے بالکل خالی کر چکا ہے لیکن میں اکیلی نہیں ہوں بلکہ مجھے پیار کرنے والے میرے بہن بھائی میرے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی شوبز کے دوست بھی میری مدد کرتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کا علاج کینسر فاؤنڈیشن سے ہو رہا تھا جس پر انہیں کافی اعتماد تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow