ان کے مرتے ہی گھر بھی بیچ دیا۔۔ نصرت فتح علی خان اور وحید مراد کے گھر میں اب کون رہتا ہے؟ گھر کے اندر کے مناظر

image

جب کوئی مشہور شخصیت زندہ ہوتی ہے تو اس کے گھر لوگوں کا اور چاہنے والوں کا تانتا بندھا ہوتا ہے۔ البتہ ان کے مرنے کے بعد بھی اننکے چاہنے والے وہاں جاکر اپنی من پسند اشخاص کی یادیں تازہ کرتے ہیں۔ ایسے ہی دو نامور شخصیات کے گھر آج ہم آپ کو لے کر چل رہے ہیں جہاں ان کے مرنے کے بعد یادوں کے علاوہ کچھ باقی نہیں بچا

نصرت فتح علی خان کا گھر

اس نام سے کون واقف نہیں۔ نصرت صاحب پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں مشہور تھے۔ ان کا گھر جس کا تالہ کبھی وہ اپنے ہاتھوں سے کھولا کرتے ہوں گے آج زنگ آلود موجود ہے۔ ان کے گھر کے اندرونی حصے میں ایک بڑا سا برآمدہ ہے جس میں اوپر کی جانب جاتی ہوئی سیڑھیاں اور ایک اونچی سی کھڑکی ہے جس سے نیچے کا نظارہ لہا جاسکتا ہے۔ اس گھر میں اب کوئی نہیں رہتا اور مکان کی حالت کافی خستہ ہے

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا گھر

نوجوانی میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھوڑ کر ابدی نیند سو جانے والے وحید مراد کو ان کے مداح آج بھی یاد کرتے ہیں۔ وحید مراد کا گھر ان کے انتقال کے بعد ان کی بیوہ نے بیچ دیا تھا۔ جس شخص نے ان کے گھر کو خریدا اس نے وہاں رہائش اختیار کرنے کے بجائے گھر کے لئے ایک چوکیدار رکھ دیا۔ وحید مراد کی یادوں سے لبریز وہ گھر اب سنسان ہے

مداح آج بھی قبر پر پھول لے کر آتے ہیں

اس گھر کے ساتھ ہی وحید مراد صاحب کی قبر موجود ہے جسے نیچے دی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے چاہنے والے آج بھی ان کی مغفرت کی دعا کرنے آتے ہیں۔ ان کی قبر پر پھولوں کے ہار دیکھے جاسکتے ہیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow