ہم سب ہی اکثر فارغ اوقات میں فلمیں ڈرامے دیکھتے ہیں اور ان اداکاروں کے کپڑوں اور کھانے پینے کے انداز اپنانے کی کوشش کرتے ہیں پر آپکو معلوم نہیں ٹی وی اسکرین پر چمکتے چہروں کے پیچھے کتنا درد و غم چھپا ہے۔
آج ہم آپکو ہماری ویب اس خبر میں ان ہی مشہور شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جو ایک حادثے کے بعد اندر سے ٹوٹ گئے ہیں۔
مادھوری دکشت:
اپنے ڈانس اور معصومیت سے بھری اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی مادھوری آج بالکل ٹوٹ گئی ہیں۔ انہوں نے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے مطابق ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ۔ جس کے بعد ان کا خالی کمرہ انہیں رلا دیتا ہے ۔
یہ کہتی ہیں کہ اب آپ کی یادوں کے سہارے زندگی گزاریں گے اور ہر پل آپ کو یاد کریں گے ۔
لیکن جو آپ نے ہمیں سیکھایا ہے کہ کیسے زندگیئ میں آنے والے مشکل لمحات سے لڑنا ہے اور خوشیوں کو کیسے منانا ہے یہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ یہی نہیں آپ نے زندگی میں ماما بہت کچھ لوگوں کو دیا ہے ،سب آپ کے لیے دعاگو ہیں۔
زویا ناصر:
زویا ناصر نے ایک مرتبہ زکر کیا کہ والدین نے میرے لیے ایک مناسب رشتہ ڈھونڈا، شوہر مجھ سے 8 سال بڑے تھے اور ہمارے درمیان اکثر کئی باتوں پر اختلافات ہوتے رہتے تھے۔
مجھے ہمیشہ اسی بات کا خوف رہتا تھا کہ کہیں میری طلاق نہ ہوجائے کیونکہ مجھے اس بات کی پریشانی تھی کہ لوگ کیا کہیں گے، پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، میں نے اپنی شادی بچانے کی آخر تک کوشش کی لیکن جب سب کچھ کے بعد بھی بات نہ بنی تو مجھے خود طلاق لینا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ طلاق کے وقت تو شاید اتنی تکلیف نہیں ہوئی ہوگی جتنا طلاق کے بعد لوگوں کی باتوں اور طعنوں سے ہوئی۔
بشریٰ انصاری:
انسان جتنا ہی بڑا اور مشہور کیوں نہ ہو جائے وہ ماں کی گود اور والد کی شفقت کبھی نہیں بھولتا ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی مایاناز سینئر اداکارہ کی والدہ کا انتقال پچھلے سال ہوا مگر یہ انہیں آج تک نہیں بھلا سکیں ہیں۔
گزشتہ دن بھی انہوں نے والد اور والدہ کے ہمراہ ایک پوسٹ شیئر کی۔ جس میں بڑے ہی جذباتی انداز سے لکھ ڈالا کہ " میرے پیارے امی ابا، کہاں چلے گئے، بہت یاد آتے ہیں"۔
اس سے پہلے بھی انہوں نے ایک مرتبہ ذکر کیا تھا کہ والدہ کی ایک حادثے میں آنکھ ضائع ہو گئی تھی۔
تو وہ پھر بھی ایک آنکھ سے ہی سب کام کرتیں اور کوک اسٹوڈیو کے گانے بھی سنتی ساتھ ہی ساتھ ہتی ایک آنکھ تو ہے نا ابھی۔اس کے علاوہ جب انہوں نے والدہ کے آخری لمحات کی تصویر شیئر کی تو یہ کیپشن لکھ ڈالا کہ آج اہلخانہ کا دل ٹوٹ چکا ہے۔
امیتابھ بچن:
امیتابھ بچن یہ وہ نام ہے جسے بھارتی فلم انڈسٹری میں ریرھ کی ہڈی مانا جاتا ہے پر اب ان کی خود پسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے ۔ یہ واقعہ آج سے چند روز پہلے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا ۔ یہ 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم پراجیکٹ کے کی شوٹنگ میں مصورف تھے، تب ان کے ساتھ یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا ۔
بہرحال اب یہ گھر پر ہیں ، اور صرف بستر پر آرام کرتے ہیں، ہر طرح کے کاموں سے انہوں نے کچھ وقت کیلئے معذرت کر لی ہے۔
جویریہ عباسی:
جویریہ عباسی 2000 میں ایک خوفناک کار حادثے کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے انہیں کافی چوٹیں آئیں، جسم کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ اس واقعے کے بعد انہیں دوبارہ سے صحت یاب کرنے کیلئے ان کی کئی سرجریاں بھی کی گئیں۔ پھر اللہ پاک کا کرم ہوا تو یہ کچھ وقت بعد صحت یاب ہو گئیں۔ مگر کہا یہ جاتا ہے کہ ان کے جسم پر اب بھی زخموں کے نشانات ہیں۔
کبریٰ خان:
اداکارہ کبریٰ خان کے نام سے آج کون واقف نہیں، ہر دوسرا پاکستانی ان کی اداکاری کو پسند کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ان کے چہرے کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں ۔ کیونکہ 18 سال کی عمر میں یہ ایک سڑک حادثے کا شکار ہوئیں ہو گئی تھیں۔
جس کی وجہ سے ناک کی ہڈی، آنکھ کے اوپر کی ہڈی اور گال کی ہڈی متاثر ہوئی۔ اسی واقعہ پر بات کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ پریشان رہتی ہوں کہ اب کہیں کچھ اور نہ ہو جائے۔