“صرف 2 سال استعمال کے لئے اتنا مہنگا اسٹرولر لے لیا“
اپنے بچے کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ سونم کپور کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی صرفین نے انھیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
سونم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر خواتین، بچوں اور غریب افراد کے حق کے لئے آواز بھی اٹھاتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی تصویر وائرل ہوئی جس میں ان کا بیٹا بین الاقوامی برانڈ ڈائیور کے مہنگے ترین سٹرالر میں بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔ اس اسٹرالر کی قیمت$ 11,500.00 ہے جو پاکستانی تقریباً 33 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ 2 سال کے مختصر عرصے کے لئے اتنا مہنگا اسٹرالر لینا سوائے فضول خرچی اور دکھاوے کے علاوہ کچھ نہیں۔
لاکھوں کی دودھ کی بوتل
اگر بات کی جائے پاکستان کی تو یہاں بھی ایسی کئی اداکارائیں ہیں جن کے بچوں کے پاس کئی قیمتی اشیاء ہیں، ان میں ایمن اور منیب کی بیٹی ایمل کے علاوہ سارہ خان کی صاحبزادی عالیانہ بھی شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو کے مطابق سارہ خان کی بیٹی عالیانہ کے پاس مہنگی ترین دودھ کی بوتل ہے جس کی قیمت تقریباً ایک لاکھ روپے ہے۔ البتہ ویڈیو کے مطابق یہ دودھ کی بوتل ندا یاسر نے عالیانہ کی پیدائش کے موقع پر سارہ خان کو تحفتاً دی تھی۔
کرینہ کپور کے بیٹے
کرینہ کپور کی شادی اگرچہ نواب خاندان میں ہوئی ہے لیکن وہ بچوں کی تربیت کے معاملے میں کافی محتاط ہیں۔ اگرچہ وہ بھی چھٹیاں منانے مہنگے ترین علاقوں میں بچوں کو لے کر جاتی ہیں او قیمتی سے قیمتی چیزیں اور کھلونے بچوں کو دلاتی ہیں البتہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تیمور اور جے بہت زیادہ مہنگے کپڑے ہیں پہنتے۔ اس حوالے سے کرینہ کپور نے بتایا کہ “میں اور سیف دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ بچوں کے لئے اچھے کپڑے خریدے جائیں لیک انھیں ایک اسٹائل آئی کن کے طور پر نہ دکھایا جائے۔ بچوں میں یہ احساس ہو کہ ان کے والدین نے بہت محنت سے پیسے کمائے ہیں۔“