مشہور کامیڈین ذاکر مستانہ شدید بیمار ۔۔ ساتھیوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کردی

image

مشہور کامیڈین ذاکر مستانہ جو پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں سٹیج ڈرامے اور تھیٹر پر اپنی جاندار کامیڈی کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، ان دنوں علیل ہیں۔ ان کے بیٹے اور ساتھیوں نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔ ذاکر اس وقت کراچی کے طبا ہارٹ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

کامیڈین کی آج اوپن ہارت سرجری ہے جس کی وجہ سے گھر والے شدید پریشان ہیں اور دعائیں کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ ان کو دل کا مسئلہ ہونے کے ساتھ ساتھ جگر کا مرض بھی ہے۔

واضح رہے 2014 میں ذاکر مستانہ نے سٹیج شوٹننگ کے دوران پانی کی جگہ فینائل پی لیا تھا جس کی وجہ سے وہ بہت بیمار ہوگئے تھے اور اس کے بعد ان کی طبیعت میں خرابی کئی مرتبہ ہوئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow