پاکستان کے معروف کامیڈین نسیم وکی نے پاکستانی کامیڈی اور بھارت میں ہونے والی کامیڈی کے درمیان موازنہ کیا جس پر عوام کو غصہ آگیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو نسیم وکی کے حالیہ انٹرویو سے متعلق بتائیں۔
نسیم وکی سے میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں کامیڈی نائٹس ود کپل جیسا پروگرام شروع کیوں نہیں ہوتا جس پر انہوں نے تفصیلی جواب دیا۔
جب یہ پروگرام شروع ہوا تو کپل خاص طور پر میرے پاس آیا اور مجھے کھانے کی دعوت دی۔ وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے۔ جب میں اس کے ساتھ کھانے پر گیا تو اس نے مجھ سے کہا کہ وکی پاجی میں آپ کو دیکھنے آیا ہوں۔
نسیم وکی نے بتایا کہ پھر کپل کا پروگرام شروع ہونے سے قبل کافی ساری میٹنگ ہوئیں جس میں مشاورت کی گئی۔ میں نے پروگرام کے لکھاری کے ساتھ بیٹھ کر لکھا کرتا تھا اور اس کے پیسے بھی وصول کیا کرتا تھا۔
انہوں نے پاکستان میں کپل شرما شو جیسا پروگرام نہ ہونے کے پیچھے وجہ بتاتے ہوئے کہا پہلی بات تو یہ کہ پاکستان میں کپل شرما نہیں ہے، دوسری بات آپ کے ملک میں سو ہیرو نہیں ہیں، سو ہیروئن نہیں ہیں ، آپ کے ملک کے اندر 100 ڈائریکٹر نہیں ہیں آپ کے ملک میں چار ہزار ایکسٹراز کا کردار نبھانے والے فنکار نہیں ہیں۔
انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پروگرام کی سو قسطیں سو ہیروز کے ساتھ جاتی ہیں۔ نسیم وکی کی جانب سے بھارتی پروگراموں کی پزیرائی کی جانے پر پاکستانی عوام نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
ان کے بیانات سن کر پاکستانی عوام غصے میں آگئی اور کپل شرما سے متعلق ان کے الفاظ سن کر عوام نے نسیم وکی پر تنقید شروع کردی۔
صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت کی محبت میں انہوں نے پاکستانی کامیڈی کو پروان چڑھانے والے اور کم وسائل ہونے کے باوجود بہترین اداکاری کرنے والے پاکستانی سینئر فنکاروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کپل شرما کی کامیڈی فیملی کے ساتھ نہیں دیکھی جا سکتی۔ پاکستانی لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ کپل شرما شو میں کام لینا چاہتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ عمر شریف، معین اختر منور ظریف، امان اللہ اور دیگر سمیت پاکستان کے شاندار لیجنڈز کو بھول چکے ہیں۔
دوسری جانب نسیم وکی کی بیٹی کی شادی کیسے ہوئی ان کے مداح یہ جاننے کے لیے کافی سوالات کرتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی لیجنڈری کامیڈین نسیم وکی کی بیٹی ہے۔ انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ ایک بار ہم گوجرانوالہ کھانا کھانے گئے تو وہاں مجھ سے کہا کہ ایک لڑکی ہے تم اس سے شادی کرو گے۔ جس پر میں نے کہا کہ میں آپ کو نا نہیں کرسکتا، بس لڑکی ایسی ہو میرے ماں باپ کی خدمت کرے اور کچھ نہیں چاہیے۔
قیصر پیا کی اہلیہ سلمیٰ نامی یہ لڑکی دراصل نسیم وکی کی منہ بولی بیٹی ہیں کیونکہ ان کے اصل والد حسین صاحب تھے جوکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر تھے، یاد رہے کہ انہوں نے غلامی، باؤ اور نوکر تے مالک جیسی کامیاب فلموں میں ہدایت کاری کی۔ بہرحال ان کے انتقال کے بعد نسیم وکی نے اپنی بیٹیوں کی طرح ان کی بیٹی کی پرورش کی۔
نسیم وکی کا مدینہ کا واقعہ بھی جانئے۔