سوشل میڈیا پر مشہور اداکاروں اور ان کے بچوں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن ان کے بچوں سے متعلق کچھ ایسی معلومات بھی ہے جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اکشے کمار:
مشہور بھارتی اداکار اکشے کمار اگرچہ اپنے دلچسپ انداز کی بدولت وائرل ہو جاتے ہیں، لیکن اپنے بچوں کے حوالے سے وہ کافی حد تک سنجیدہ رہتے ہیں۔
اکشے کمار نے بیٹے اور بیٹی دونوں کی تربیت کچھ یوں کی ہے، کہ کس مضون میں پڑھائی کرنی ہے، کس چیز کا شوق ہے، یہ سب بچوں کو ہی منتخب کرنے کا اختیار دیا ہے۔
دوسری جانب اکشے اس بات کو لے بھی پریشان ہو جاتے ہیں کہ کہیں ان کے بچے میڈیا پر نہ آجائیں، اداکار اپنے بچوں کو میڈیا کی نظر سے اوجھل رکھتے ہیں۔
اکشے اس وقت بھی افسردہ ہو گئے تھے، جب میڈیا پر ان کے بیٹے آرو کی صحت کو لے کر بری خبریں چلائی گئی تھیں، جس کے بعد وہ خود بھی میڈیا پر برس پڑے تھے۔
گووندا:
پہلی بیٹی کے انتقال کے بعد اداکار گووندا نے نہ صرف اپنی اہلیہ کو سنبھالا تھا، بلکہ اس کے بعد پیدا ہونے والی بیٹی اور بیٹے کی پرورش بھی بڑے دھیان سے کی۔
یہاں تک کہ ہر چیز گھر بیٹھے منگوانا، کسی پُر خطر مقام پر جانے نہیں دینا، سمیت والد ہر ممکن کوشش کی کہ بچوں کو کوئی خطرہ نہ ہو۔
لیکن اس وقت ان کے غصے کی انتہا نہیں تھی جب سلمان خان نے دبنگ فلم میں اداکار کی بیٹی ٹینا کے بدلے سناکشی سنہا کو کاسٹ کر لیا۔ جس کے بعد وہ خود بھی سلمان خان سے کٹ کر رہ گئے تھے، یعنی بیٹی کی خاطر سلمان نے اپنے قریبی ساتھی سے بھی دوستی توڑ دی تھی۔
دوسری جانب اداکار کی ایک ویڈیو نے بھی سب کی توجہ حاصل کی، جس میں وہ اپنے ڈرائیور پر برس پڑے تھے، بیٹے یشوردھن جس کار میں موجود تھے، اس کار کے ڈرائیور گاڑی کو بے دھیانی سے چلا رہے تھے، جس پر گووندا نے ڈرائیور کو خوب جھاڑا تھا۔ دراصل گووندا کو یہ خوف بھی تھا کہ کہیں بیٹے کی جان پر بات بن آتی تو یہ لمحہ شاید اس بات اہلیہ برداشت نہ کر پاتیں، یہی وجہ تھی کہ وہ طیش میں آ گئے تھے۔
سلیم خان:
مشہور بھارت اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کا شمار بھی بھارت کے مقبول ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ سلیم خان کی جانب سے مذہب سے متعلق متنازع نظریہ رکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ کافی خبروں میں رہ چکے ہیں۔
لیکن خود اپنے مذہب سے متعلق وہ کہتے ہیں کہ میں خود مسلمان پیدا نہیں ہوا ہوں، جبکہ اپنے بچوں کے مذہب اور ان کی نجی زندگی میں بھی مکمل طور پر علیحدگی ظاہر کی۔
بیٹے ارباز اور سابقہ بہو ملائکہ کے درمیان بھی بجائے صلح کراتے، سسر نے دونوں پر سے ہاتھ کھڑے کر دیے اور کہا کہ ان کا نجی معاملہ ہے۔ دوسری جانب سلیم خان بچوں کے مذہب کے حوالے سے بالکل الگ دکھائی دیتے ہیں، جبکہ اسے ان کی سوچ تصور کرتے ہیں۔
سنی دیول:
مشہور اداکار سنی دیول اپنے بیٹے کو لے کر پریشان ہو جاتے ہیں، چاہے فلم ہو یا پھر اصل زندگی میں آںے والی مشکلات، وہ بیٹے کو ہر وہ سکون دینا چاہتے ہیں، جو کہ انہیں میسر نہیں آیا۔
ایک موقع پر اداکار نے ان مشکلات کا بھی ذکر کیا، جو کہ انہیں جوانی اور بچپن میں پیش آئیں، اور یہاں تک کہ دیا کہ آج کی جنریشن خوش قسمت ہے، جنہیں کئی مواقع مل رہے ہیں۔
دوسری جانب سنی اپنے بچے کو لے کر اس حد کر حساس ہیں، کہ اگر کسی فلم کا ری میک بھی بن رہا ہو، اور اس میں بیٹے کو آفر ملے کردار کی، تو وہ اسے اچھا نہیں سمجھیں گے۔