اکیلے رہنا کسی کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے جو آپ کی قدر نہ کرے ۔۔ اسد صدیقی کی اس پوسٹ کے پیچھے کیا حقیقت ہے؟ مداح پریشان ہوگئے

image

شوبز کے چاہنے والوں کے لیے اسد صدیقی اور زارا نور عباس کی جوڑی بہت خاص ہے جن کے بارے میں جاننے کے لیے وہ بے تاب رہتے ہیں جیسا کہ اسد کی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کو بے چین کر دیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو زارا نور عباس کے شوہر اسد صدیقی کی حالیہ وائرل پوسٹ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

اداکار اسد صدیقی کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ شئیر کی گئی ہے جسے دیکھ کر مداح تشویش کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔

اسد صدیقی نے لکھا کہ تنہا رہنا ہمیشہ کسی ایسے شخص کے ساتھ رہنے بہتر رہے گا جو اس کی قدر نہیں کرتا کہ آپ واقعی کون ہیں۔

اسد صدیقی کی مذکورہ پوسٹ تنہائی اور غلط فہمی کے اِرد گرد پر مرکوز ہے۔

انہوں نے مزید ایک اور پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اپنا وقت ان لوگوں پر ضائع کرنا بند کریں جو ایک دن آپ کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور پھر بعد میں ایسا برتاؤ رکھیں کہ جیسے اگلے دن آپ کا وجود ہی نہ ہو۔

دوسری جانب زارا نور عباس اپنے آنے والے پراجیکٹ پر کاشف نثار کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔ ان کی پوسٹ کے ٹیگز میں اسد صدیقی شامل نہیں ہیں جس کی وجہ سے مداح کی تشویش مزید بڑ چکی ہے۔

زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے درمیان اس وقت کیا چل رہا ہے اس حوالے سے واضح طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow