2 سال کی تھی، باپ مرگیا، ماں نے باتھ روم دھو کر پالا ۔۔ بھارتی اپنی ماں اور غُربت کے مشکل ترین وقت کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں، انٹرویو

image

کامیڈین بھارتی سنگھ ایک غریب گھر سے تعلق رکھتی ہیں جس کا اعتراف خود بھارتی نے کئی مرتبہ کیا ہے۔ انہوں نے جس قدر محنت سے اپنی شہرت بنائی وہ ہر کسی کے سامنے ہی ہے۔ عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے زندگی کے وہ تمام تلخ ترین واقعات بتائے جو آپ کو بھی آبدیدہ کردے۔

بھارتی کہتی ہیں: " میری ماں کی شادی 15 سال کی عمر میں ہوئی اور 21 سال میں ان کے 3 بچے تھے۔ ایک میں اور میری بہن اور میرا بڑا بھائی۔ میری ماں ٹوائلٹ بھی دھوتی تھی اور گھروں میں کام کرتی تھی۔ گھر میں لائٹ نہیں ہوتی تھی ہم اتنے غریب تھے۔ ۔ 22 سال کی عمر میں ماں کے 3 بچے ہوگئے لیکن شوہر ہی مرگیا۔ باپ کے بعد ماں کو اصل مرد بنتے ہوئے دیکھا۔ ماں نے گھر میں کام کیا، فیکٹری میں کام کیا۔ ماں کو سب نے کہا دوسری شادی کرلو لیکن ماں نے ہم تینوں بھائی بہن کی وجہ سے دوسری شادی نہیں کی کیونکہ ان کو ڈر تھا کہ ہم رُل جائیں گے۔ دوسرا باپ نہیں اپنائے گا۔ ماں نے ہمیشہ محنت کی اور اب بھی کر رہی ہیں اور زندہ ہے۔

اب کوئی 10 روپے بھی دے جائے تو میں خوش ہو کر لیتی ہوں اسے بھیک نہیں سمجھتی ۔ سوتے وقت خُدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میرا دن اچھا گیا۔ ممی کہتی تھی سٹیج پر جانے سے پہلے ڈرنا لیکن جب چلے جاؤ تو ہر گز نہ ڈرنا بلکہ کچھ دکھا کر ہی آنا۔ پہلے مجھے یہ تھا کہ 12 کلاس تک پڑھنا ہے اور ڈاکٹر کی دکان پر پرچی لکھنے والی بن جاؤں یا ہومیوپیتھک والے کی دکان پر دوائی پیسوں گی۔ غریبوں کا کھانا کھا کر موٹی رہی ہوں اور مجھے فخر ہے اس پر۔ لیکن میری زندگی میری ماں کی دعاؤں محنت اور خُدا کی رحم دلی سے بدل گئی۔ آج میں 15 سال سے ممبئی میں ہوں۔

میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ میری بیٹی پیدا ہو اور وہ بالکل میری جیسی بنے اور اپنی ماں کا بالکل میری ہی طرح خیال رکھے، لیکن بیٹا ہوا ہے وہ بھی بہت پیارا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا بچہ گھر کے نوکروں کے لیے بھی کام کرے ان کے لیے چائے بنائے ان کا خیال رکھے۔ مجھے ایک اور بچہ کرنا ہے۔ میرا بیٹا جتنا بھی پڑھے اپنا خرچہ خود اٹھائے اور کسی کافی شاپ میں کام کرے تاکہ وہ بھی سب کے برابر خود کو محسوس کرے ایسا نہیں کہ بھارتی کا بچہ ہے تو اس کو سب کچھ گھر بیٹھے ملے گا۔

بھارتی نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ سے پیار کرنا شروع کردو، میں موٹی ہوں لوگ مجھے بھینس، گینڈا، ہاتھی سب کچھ بولتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس سے زیادہ محبت کرنے والے لوگ میرے پاس موجود ہیں۔ اس لیے اپنی محنت پر یقین رکھو اور آگے بڑھتے جاؤ۔

میرا اور حرش کا پچھلے 14 سال سے تعلق تھا اور شادی کو 5 سال ہوگئے۔ وہ مجھ سے 2 سال چھوٹا ہے ہمیں ساتھ زندگی گزارنی تھی اس لیے ساتھ آگے بڑھے لوگوں نے بولا یہ کیا اتنی موٹی نے اس سوکھے سے شادی کرلی لیکن میں سمجھتی ہوں لوگوں کا کام بولنا ہے مگر جب محبت کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہو تو وہ مٹھی بھر نفرت کرنے والے لوگوں کو دیکھنا بھی نہیں چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow