اداکارہ شگفتہ اعجاز ان دنوں ڈنمارک گئی ہوئی ہیں جہاں وہ غربت میں گھرے لوگوں کی مد کے لیے کسی مہم کا حصہ بنی ہیں اور انہیں کسی نے ڈنمارک میں دعوت دی تھی ان کے ساتھ اداکار نبیل قریشی بھی موجود ہیں۔ ادااکرہ نے ڈنمارک گھومنے کی ویڈیوز شیئر کیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں اس ملک سے متعلق کچھ دلچسپ حقائق:
٭ اگر 30 سال کی عمر تک کوئی شادی نہ ہوئی تو اس شخص پر سالگرہ کے دن کالی مرچ پھیکنتے ہیں۔
٭ اگر کسی نے 25 سال کی عمر تک شادی نہیں کی 25ویں سالگرہ کے دن اس پر دارچینی پھینکتے ہیں۔
٭ انسانوں سے زیادہ سور موجود ہیں جن کا تناسب 100 انسانوں پر 218 جانوروں کا ہے۔
٭ یہ مذاقیہ ملک ہے یہاں آپ کو ہر دوسرا فرق ہنسنے کھیلنے اور زندگی کو انجوائے کرنے والا ملے گا۔
٭ یہ امیروں کا ملک ہے یہاں صرف 11 فیصد لوگ گاؤں میں رہتے ہیں
٭ یہاں سائیکل کی تعداد زیادہ اور گاڑیوں کی تعداد کم ہے۔
٭ ان کی بندرگاہ اتنی صاف ہے کہ آپ اس پر نہا بھی سکتے ہیں۔
٭ دنیا کے پڑھے لکھے ملکوں میں سے ایک ہے۔ کوئی بیروزگار نہیں ہے یہاں یہ سچے دل کے لوگ ہوتے ہیں اور اپنی بات پر قائم رہتے ہیں۔
٭ یہاں نہ ہسپتال کا خرچہ اٹھانا پڑتا اور نہ اسکول کا کیونکہ سب کچھ حکومت ادا کرتی ہے۔
٭ یہاں حکومت نے نام تجویز کر رکھے ہیں اور اگر آپ کو ان کے علاوہ کوئی نام رکھنا ہے تو اس کے لیے لوکل پولیس سے اجازت لینی پڑتی ہے۔