داماد بھی بیٹوں کی طرح ہوتے ہیں جن میں بیوی کے والدین کے لیے ایک احساس اور ان کے لیے عزت ہوتی ہے۔ اب یہ داماد پر منحصر ہے کہ وہ کن عادات سے اپنے ساس سسر کا دل جیت لے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو ان مشہور شخصیات کے داماد سے متعلق بتائیں گے جنہیں ان پر فخر ہے۔
ثقلین مشتاق/ شاداب خان
گذشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے مشہور کرکٹر شاداب خان اپنے سسر ثقلین مشتاق کی آنکھ کا تارہ ہیں۔ حال ہی میں ثقلین مشتاق کی جانب سے ایک پروگرام میں اپنے ہر دل عزیز داماد شاداب خان سے متعلق بہت تعریفریں سنی گئیں۔
ثقلین مشتاق کا شاداب سے متعلق کہنا تھا کہ شاداب پانچوں وقت کا نمازی ہے۔ وہ دوسروں کو آوازیں لگا کر جماعت کے لیے بلاتا ہے اور مجھے اس کی یہ عادت بہت پسند ہے۔
شاہد آفریدی/ شاہین آفریدی
سابق کپتان شاہد آفریدی کو بھی اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی پر بے حد فخر ہے۔ وہ جہاں کہیں بھی جاتے ہیں اپنے ساتھ داماد کو ضرور لے کر جاتے ہیں کیونکہ انہیں کئی تصاویر میں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔
شاہین کی شادی سے قبل ہی شاہد اپنے داماد کا بھرپور خیال رکھتے تھے۔ گذشتہ برس رمضان المبارک میں شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین کو افطار میں مدعو کیا تھا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔
ریمبو/ نیشو بیگم
ویسے تو صاحبہ کی والدہ نیشو اکثر پروگراموں میں اپنے داماد افضل خان المعروف ریمبو سے نوک جھونک کرتی دکھائی دیتی ہیں مگر ان کے دل میں ریمبو کے لیے ایک مقام ہے۔ ریمبو بھی اپنی اہلیہ کی والدہ کی دل سے عزت کرتے ہیں۔
سنیل شیٹی/ کے ایل راہول
بالی ووڈ سپر اسٹار سنیل شیٹی نے اپنی بیٹی اتھیا شیٹی کا ہاتھ انڈین کرکٹر کے ایل راہول کے ہاتھ میں دیا۔ سنیل شیٹی نے نئے انٹرویو میں داماد، کرکٹر کے ایل راہول کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کے ایل راہل کے والد ہیں۔ سنیل نے اعتراف کیا کہ وہ ان کے بڑے پرستار تھے اور اب ان کے والد ہیں۔
کے ایل راہول اور سنیل شیٹی ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں کیونکہ وہ ان کی بیٹی کے ساتھ کئی سال تعلق میں تھے۔ سنیل خود کو ایک قابل فخر داماد کا سسر مانتے ہیں۔