ڈرامہ تیرے بن میں مرتسم کی شال کے چرچے ہر جگہ عام ہو رہے ہیں کیونکہ پورے ڈرامے میں اگر ہم غور کریں تو انہوں نے پورے ڈرامے میں اگر کوئی چیز بالکل ٹھیک سے سنبھالی ہے تو وہ ہے ان کی شال کیونکہ ان سے نہ تو اپنی بیوی سنبھل رہی ہے اور نہ والدہ کی چالاکیاں، پھر حیا نے تو جادو ٹونے بھی کرنے شروع کردیے۔
مرتسم کی یہ مشہور شال اب آن لائن سٹور پر مرتسم شال ٹرینڈ ان کرکے ملنے لگی ہے جس کی قیمت 15 سو سے 2 ہزار کے درمیان ہے اور ہاف وائٹ کلر کی شال ڈھائی ہزار سے زیادہ میں بک رہی ہے۔
اس شال کی لڑکیاں تو دیوانی ہوچکی ہیں اور اب تو لڑکے بھی مزے سے یہ شالیں خرید رہے ہیں۔ اس شال کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو فیشن کے طور پر آپ گرمی میں بھی پہن سکتے ہیں کیونکہ یہ باریک ہلکے کپڑے کی ہے جس میں گرمی نہیں لگتی اور سردی میں اس کو پہن کر زیادہ گرمائش بھی محسوس نہیں ہوتی۔
مرتسم کی اس شال پر چونکہ حیا کی بھی نظریں ہیںا س لیے حیا نے اب آن لائن بھی اس شال پر رکھنی شروع کردی۔ حیا یعنی سبینا فاروق نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تو بہت اچھا ہے میں جانتی ہوں۔ یعنی وہ بھی نظر رکھ رہی ہیں کہ اب میرب سے یہ شال چھین کر خود کیسے حاصل کی جائے۔