متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی پروگرام سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس دوران وہ پہلی بار سب کے سامنے روتی نطر آئیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو حریم شاہ سے متعلق بتائیں گے۔
اکثر حریم شاہ کو پرسکون اور مسکراتے ہوئے دیکھا جاتا ہے جیسے انہیں کسی چیز کا ڈر نہیں۔ لیکن اس بار جب وہ متھیرا کے شو میں مہمان آئیں تو حالات بدلے نظر آئے۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں معروف میزبان متھیرا کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے ڈھیروں باتیں ہوئیں۔
وہیں متھیرا نے ان سے سوال پوچھا کہ لوگ آپ کو اتنا پرسکون کیوں دیکھتے ہیں، جب کسی عورت کے ساتھ نا انصافی ہوتی ہے تو اس کے جذبات ابھر کر سامنے آتے اور وہ ٹوٹ کر اشکبار ہوجاتی ہے۔
متھیرا مہمان حریم شاہ سے مخاطب ہوکر اپنی بات کر ہی رہی ہوتی ہیں کہ وہ جذباتی ہوجاتی ہیں اور متھیرا کو پروگرام سے وقفہ لینا پڑ جاتا ہے۔
دیکھئے ویڈیو۔