دودھ پلائی کی رسم کے لیے بھینس ہی لے آئے ۔۔ شادی میں ہونے والی انوکھی رسم کو دیکھ کر مہمان بھی لڑکی والوں کی اس حرکت سے ڈر گئے

image

شادی میں منفرد اور انوکھی رسم ہوتی ہے اور پاکستان میں جب سے کورونا کی شادیاں گزری ہیں جب سے تو یہ معاملہ بہت زیادہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کوئی کشتی میں بیٹھ کر دلہن کو لا رہا ہے تو کوئی ہاتھیوں کے ساتھ شادی کے سٹیج پر اپنی انٹری دیتا ہے ۔ پھر ایک وقت آیا کہ ساس نے شادی کے تحفے کے طور پر داماد کو پستول دینا شروع کردی۔ دودھ پلائی کی رسم کی جگہ شادی میں ہم نے دیکھا کہ شیشہ پلائی کی جا رہی تھی۔ لیکن اس مرتبہ ایک مزیدار سی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہے کی دودھ پلائی کے لیے دلہن والوں نے خالص دودھ کا انتظام کرنے کا سوچا جس کے لیے انہوں نے شادی کے ایونٹ پر بھینس اور اس کے بچے کو بھی دعوت دے ڈالی۔ مزیدار ویڈیو آپ بھی ملاحظہ فرمائیے

اس ویڈیو کو مشہور فوٹوگرافر بلال سعید نے بنائی۔ جوں ہی بلال نے اس کو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی، ہر کوئی اس شاید پر تبصرے کر رہا ہے کہ ایس ابھی کوئی کرتا ہے۔ کسی نے کہا کہ یہ تو گجروں کی شادی ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک سیاسی تجزیہ نگار جنید رانا کی شادی کی ویڈیو ہے جس میں خواجہ سعد رفیق اور پنجاب کے دیگر ایم این ایز نے بھی شرکت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow