غلاموں جیسا سلوک کرتی ہیں اور تنخواہ نہیں دیتیں۔۔ ایمن اور منال کا ملازم ہونے کا دعویٰ کرنے والے لڑکے نے ثبوت کے ساتھ تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف کر دیا

image

“’میرا صبر اب انتہا پر پہنچ چکا ہے اور اب میں ایمن منال کلوسیٹ نامی برانڈ میں کام کرنے کے اپنے بدترین تجربے کے بارے میں لکھ رہا ہوں اور اپنے جائز پیسوں کا مطالبہ کر رہا ہوں۔ میں ایمن اور منال کے ساتھ پچھلے ایک سال سے کام کررہا ہوں اور دونوں بہنوں نے پچھلے 6 ماہ سے مجھے میری تنخواہ نہیں دی ہے“

یہ کہنا ہے علی حامد نامی نوجوان کا جن کا دعویٰ ہے کہ وہ مشہور اداکارائیں اور جڑوں بہنیں ایمن خان اور منال خان کے آؤٹ لیٹ پر ملازمت کرتے رہے ہیں۔ علی حامد نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کئی اسکرین شاٹس کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اسکرین شاٹس ایمن اور منال کے بھائی معاذ کے ساتھ کی گئی ان کی گفتگو کے ہیں جن میں انھیں اپنے جائز پیسوں کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری طرف سے بھی کہا جارہا ہے کہ پیسے اگلے ہفتے تک دے دیے جائیں گے البتہ علی حامد کے مطابق انھیں ان کے پیسے نہیں ملے ہیں۔

ملازموں کو بے عزت کرتی ہیں

علی حامد نے مزید کہا کہ ایمن اور منال اپنے ملازموں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کرتی ہیں اور مسلسل انھیں بے عزت کرتی رہتی ہیں البتہ تنخواہ وقت پر نہیں دیتیں جس کی وجہ سے وہ مسلسل میسجز پر اپنے پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں۔ علی حامد نے یہ بھی کہا کہ ان کی سابقہ مالکان ان کے 2 کروڑ سے زیادہ پیسوں کی مقروض ہیں۔

خبر اور سوشل میڈیا

واضح رہے کہ یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے جبکہ سماء انگلش نے بھی اس خبر کو شائع کیا ہے۔ البتہ تاحال اس سلسلے میں کچھ بھی وثوق سے کہنا قبل از وقت ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow